کراچی: ایل جی الیکٹرانکس اور گوگل نے جدید ترین اسمارٹ فون نیکسس 5 ایکس متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔ ایل جی اور گوگل کی جانب سے یہ تیسری باقاعدہ مشترکہ کاوش ہے۔ اس اسمارٹ فون میں اینڈرائڈ 6.0 مارشل میلو کی خصوصیت شامل ہے۔ موبائل ڈیوائسز کے لئے یہ گوگل کا جدید ترین آپریٹنگ سسٹم ہے جو روانی کے ساتھ متاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے، یہ بہترین منظرکشی اور پہلے سے بہتر سیکورٹی فراہم کرتا ہے۔ یہ گوگل کا بہترین استعمال کو یقینی بناتا ہے۔
نیکسس 5 ایکس فیچر میں 5.2 پی پی آئی کی فل ایچ ڈی ڈسپلے ہے جس کے ساتھ جدید ترین ان سیل ٹچ ٹیکنالوجی ہے جو تیزی سے شناخت کرنے کے قابل ہوتی ہے، بہتر آو ¿ٹ ڈور منظرکشی اور روشن تصویریں فراہم کرتا ہے۔ یہ کوالکم اسنیپ ڈریگن 808 پروسیسرسے چلنے والا نیکسس 5 ایکس کسی روانی کے ساتھ کسی رکاوٹ کے بغیر کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے۔ اس کی تیز ٹائپ سی یو ایس بی پورٹ کے ذریعے صرف 10 منٹ کے چارج کے ذریعے 4 گھنٹے تک بیٹری کارآمد رہتی ہے۔
نیکسس میں 12.3 میگا پکسل کا بیک کیمرا جبکہ 5 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرا ہے۔ اس میں پیک کیمرے میں 1.55 یو ایم سینسر ہے اور کسی بھی پچھلی نیکس ڈیوائس کے مقابلے میں 1.4 یو ایم ڈسپلے زیادہ روشنی جذب کرتا ہے۔ جس کے نتیجے میں حیران کن تفصیلات کے ساتھ پہلے سے زیادہ روشن تصویر فراہم کرتا ہے چاہے روشنی کے لئے حالات سازگار نہ ہوں۔ نیکسس 5 ایکس اسمارٹ فون 4کے اور سلوموشن ویڈیوز کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے جس کے باعث یہ اب تک کا سب سے جدید ترین ملٹی میڈیا نیکسس ڈیوائس ہے۔
نیکسس 5 ایکس کی پشت پر باسہولت فنگر پرنٹ سینسر ہے جہاں سے قدرتی طور پر انگلیاں کام کرتی ہیں۔ فوری استعمال کے لئے ایک سنگل ٹچ سے اس کی پاور کو آن اور ان لاک کیا جاسکتا ہے جبکہ اس کی بدولت امریکہ میں خریداری اور ادائیگی بھی آسانی کے ساتھ کی جاسکتی ہے ۔
ایل جی الیکٹرانکس موبائل کمیونکیشنز کے سی ای او اور پریذیڈنٹ جونو چو نے بتایا :'نیکسس 5 ایکس کی تیاری کے لئے ہم گوگل کے ساتھ ایک بار پھر کام کرنے پر انتہائی خوش ہیں اور یہ سب سے بہترین نیکسس ہے۔ ہماری خواہش تھی کہ گوگل کے انتہائی جدید ترین سافٹ ویئر کے لئے بہترین ہارڈ ویئر فراہم کریں اور ہمیں اس کی تکمیل پر انتہائی فخر ہے۔ '
گوگل کے اینڈرائڈ، کروم کاسٹ اور کروم او ایس کے وائس پریذیڈنٹ ہیروشی لاکیمیر نے بتایا :'نیو نیکسس 5 ایکس ایل جی کے ساتھ شراکت داری پر انتہائی خوش ہیں اور اب تک کا سب سے جدید ترین موبائل آپریٹنگ سسٹم اینڈرائڈ 6.0 مارمالو ہے اور یہ انتہائی اعلیٰ کارکردگی کا حامل ہمارا آپریٹنگ سسٹم ہے۔ '
نیکسس 5 ایکس آج سے امریکہ، کینیڈا، برطانیہ، آئرلینڈ، کوریا اور جاپان میں گوگل اسٹور پر پری آرڈر کے لئے دستیاب ہے جن کی فراہمی کا آغاز اگلے مہینے کے اواخر میں ہوگا۔ نیکسس 5 ایکس کی فراہمی کا آغاز 19 اکتوبر کو دنیا کے 40 ممالک سے ہوگا۔ قیمت اور دستیابی سے متعلق اعلانات آنے والے ہفتوں میں کئے جائیں گے۔
ایک تبصرہ شائع کریں