لاہور، الحمرا گیلری میں تصویری نمائش کا انعقاد ، یونیورسٹیوں کے طالب علم شریک



'خوشی کا ہنر 'کے عنوان سے نمائش میں تین فاتح طالب علموں میں نقد انعامات و تعریفی اسناد دی گئیں

کوکا ۔کولا کی منفرد ڈیزائن کی کنٹور بوتل کے 100سال کی تکمیل پر فن پاروں کی اٹلانٹا میں نمائش کی جائے گی 

لاہور:  کوکا۔کولا پاکستان نے اپنی منفرد انداز کنٹور بوتل کے 100 سال کی تکمیل کے موقع پر الحمرا گیلری میں 'خوشی کا ہنر' کے عنوان سے تصویری نمائش کا انعقاد کیا۔ ہفتہ کو شروع ہونے والی یہ دو روزہ نمائش اتوار کو اختتام پذیر ہوئی۔ نمائش میں بیکن ہاو ¿س نیشنل یونیورسٹی، نیشنل کالج آف آرٹس (این سی اے)اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن (پی آئی ایف ڈی )کے منتخب طالب علموں کے فن پاروں کی نمائش ہوئی۔ 

اس ضمن میں عائشہ جتوئی اور ذوالفقار زلفی پر مشتمل ججوں کے پینل نے تین خوش نصیبوں کا انتخاب کیا۔ ان تینوں کے فن پاروں کی جارجیا کے علاقہ اٹلانٹا میں ورلڈ آف کوکا۔کولا میوزیم میں نمائش کی جائے گی۔ اس مقابلے میں بیکن ہاﺅس نیشنل یونیورسٹی کی ثناءاقبال نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ نیشنل کالج آف آرٹس (این سی اے) کے جاوید احمد نے دوسری اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن اینڈ ڈیزائن (پی آئی ایف ڈی ) کی منزی مبشر نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ پوزیشن حاصل کرنے والے تینوں طالب علموں کو نقد انعامات اور نمائش میں شرکت پر تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔ 

کوکا۔کولا ایکسپورٹ کارپوریشن کے پبلک افیئرز اینڈ کمیونکیشن کے ڈائریکٹر فہد قادر نے کہا ،'کوکا۔کولا برانڈ کا یہ پروگرام ، خوشی کا ہنر، ایک ایسا پروجیکٹ ہے جس کے ذریعے لوگوں کے دلوں میں محبت پیدا کرنے اور خوشی کے لمحات کا مل کر تبادلہ کرنے کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ اس نمائش میں یونیورسٹیوں کے طالب علموں کی جانب سے کوکا۔کولا کے منفرد اور کثیرالجہتی سفر سے متعلق تخلیق کئے گئے فن پاروں سے شرکاءلطف اندوز ہوئے ۔ کمپنی نے یہ اقدام نوجوان فنکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے اٹھایا ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو فروغ دیں اور پاکستان کے آرٹ اور کلچر کو فروغ دیں۔ '






0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی