ٹیوٹا کا یوفون سے معاہدہ، طالب علموں کو وظیفے کی فراہمی میں مدد فراہم کی جائے گی

پنجاب میں مستحق بچوں کو وظیفہ فراہم کرنے کے لئے ٹیوٹا (TEVTA) نے یوفون کے ساتھ مفاہمتی یاد داشت کے معاہدے پر دستخط کردیئے ۔ اس معاہدے پرٹیوٹا کے چیئرپرسن عرفان قیصر شیخ اور یوفون کے چیف آفیسر کسٹمر آپریشنز احمد کمال نے ٹیوٹا سیکریٹریٹ میں دستخط کئے۔ اس موقع پر نیشنل منیجر کارپوریٹ سیلز طارق بیگ، کارپوریٹ سیلز منیجر ساو ¿تھ ریجن ولی محمد، ریجنل سیلز منیجر انٹرپرائز سلوشن خرم ضرار، اسسٹنٹ منیجر سید احسن رضا زیدی، چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا جاوید احمد قریشی، ٹیوٹا افسران عبدالقیوم، اظہر اقبال شاد، اختر عباس بھروانہ، سرفراز انوار اور دیگر بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹیوٹا کے چیئرپرسن عرفان قیصر شیخ نے کہا ،"فی الوقت ٹیوٹا پنجاب بھر میں شارٹ کارسز کے لئے داخل اپنے طالب علموں کو ماہانہ ایک ہزار روپے وظیفہ فراہم کررہا ہے۔ یہ وظیفہ ان کو ٹرانسپورٹیشن چارجز کی مد میں سہولت کی فراہمی کے لئے ادا کیا جارہا ہے۔ طالب علموں کو شفاف انداز سے وظیفے کی فراہمی برقرار رکھنے کے لئے ٹیوٹا یوفون کی خدمات حاصل کرے گا۔ ٹیوٹا ایک سال تک شارٹ کورسز کرنے والے اپنے 62 ہزار طالب علموں کو ماہانہ 1 ہزار روپے فراہم کرے گا۔ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی TEVTA)) صوبے بھر میں تیکنیکی تعلیم اور ووکیشنل ٹریننگ نظام کے فروغ کے لئے ٹیلی کام آپریٹر کی مختلف خدمات کرے گی ۔ "

یوفون کے چیف آفیسر کسٹمر آپریشنز یوفون احمد کمال نے اپنے خطاب میں کہا ،"یوفون ٹیوٹا کے طالب علموں کو موبائل سمیں فراہم کرے گا جن کی مدد سے طالب علموں کو وظیفہ لینے میں سہولت حاصل ہوگی۔ یوفون دیگر پیکیجز کی فراہمی کے لئے بھی ٹیوٹا کے ساتھ بات چیت کررہا ہے۔ فی الوقت ہم مختلف اداروں کو خصوصی پیکجز کی پیشکش کررہے ہیں جن میں یوفون سے یوفون اور پی ٹی سی ایل فری کالز، یوپیسہ کے ذریعے پیسوں کی منتقلی، اداروں میں کام کرنے والے اسٹاف کی ٹریکنگ اور مانیٹرنگ و دیگر شامل ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ صوبے بھر میں تیکنیکی تعلیم اور ووکیشنل ٹریننگ نظام کے فروغ کے لئے یوفون کی مختلف خدمات قابل قدر ثابت ہوں گی۔ "

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی