ایل جی نے جدید ترین خوبصورت خم دار ساو ¿نڈ بار متعارف کرادی

ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے جدید ترین، حیران کن، خوبصورت اور خم دار میوزک فلو ایچ ایس 8 (HS8) وائرلیس ساو ¿نڈ بار (Music Flow HS8 Wireless Curved Sound Bar)متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ ساو ¿نڈ بار کمپنی کے جدید ترین خم دار ٹی وی کی بہترین ساتھی ہے۔ یہ اگلے ہفتے سے یورپی صارفین کے لئے دستیاب ہوگی۔ اس میں 4.1 چینل اسپیکر سسٹم ہے جو گھر میں ٹی وی کے اپ گریڈ سے بھی زیادہ ہے اور اس کے استعمال کنندگان ایک بالکل نئی طرح آڈیو سے لطف اندوز ہوسکیں گے ۔ 



خم دار ساو ¿نڈ بار محض اپنی منفرد شکل تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ یہ روانی کے ساتھ استعمال کی غیرمعمولی سہولت فراہم کرتی ہے۔ اس کا سویٹ اسپاٹ (Sweet Spot)بڑا کردیا گیا ہے۔ ساو ¿نڈ بار کے دونوں جانب ٹویٹرز لگائے گئے ہیں تاکہ آواز میں وسعت لائی جائے۔ ڈیزائن اور ٹیکنالوجی سے مزین ہونے کے باعث یہ مارکیٹ میں سب سے بہترین ساو ¿نڈ بار ہے۔ 

ایل جی کا ایچ ایس 8 بذات خود انتہائی متحرک آئی ساو ¿نڈ موڈ (i-Sound Mode)ہے۔ اس کی جدید خصوصیت کے ذریعے ٹی وی کے دوران استعمال مختلف اقسام کی آوازوں کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ آئی ساو ¿نڈ فورا خودکار طور پر سمجھ جاتا ہے کہ ناظرین کیا ملاحظہ کررہے ہیں اور خودبخود آڈیو کی سطح کو مواد کے مطابق کردیتا ہے۔ ایل جی کا یہ منفرد ساو ¿نڈ سسٹم اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ٹیلی ویڑن، فلموں اور موسیقی سے لطف اندوز ہونے کے لئے آواز کو مطلوبہ معیار پر رکھا جائے۔ 

اس میں ایل جی کی وائرلیس میوزک فلو کے مجموعہ کو ملایا جاسکتا ہے جو گوگل کاسٹ سے مطابقت رکھتا ہے۔ یہ غیرمعمولی باسہولت فیچر ایچ ایس 8 کو انتہائی مقبول اسٹریمنگ میوزک سروسز کے ساتھ روانی سے چلاتا ہے تاکہ سامعین اپنے اسمارٹ فون یا ٹیبلٹ کے ذریعے اپنے وائی فائی نیٹ ورک سے براہ راست ساو ¿نڈ بار تک میوزک بھیج سکیں۔ میوزک کے انتخاب کے لئے گوگل کاسٹ کے آئیکن پر کلک کریں اور وہ مواد فوری طور پر خم دار ساو ¿نڈ بار میں چلا جائے گا۔ 

وائی فائی اور بلوٹوتھ کی سہولت کے ساتھ ایل جی کے ایچ ایس 8 کے آڈیو مواد کو بیک وقت کئی کمروں میں استعمال کیا جاسکتا ہے اور سامعین ایل جی کے میوزک فلو اسپیکرز کے بہترین استعمال سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ ایک کمرے میں مختلف مقامات پر رکھے اسپیکرز کے ذریعے ان سمتوں میں بیٹھے افراد کو سنیما کے استعمال کے ساتھ بہترین روانی سے آواز آتی ہے۔ اس طرح ملٹی روم موڈ (Multi-room Mode)کو ایک بڑے ساو ¿نڈ سسٹم کے ذریعے تبدیل کرکے پورے گھر کے لئے پروگرام بنایا جاسکتا ہے۔ صارفین ہر کمرے میں اپنی موبائل ڈیوائس کے ذریعے موسیقی کو کنٹرول کرسکتے ہیں جبکہ پورے گھر کے لئے گانوں کا ایک مجموعہ منتخب کرنے کے علاوہ ہر کمرے کے لئے الگ گانوں کا انتخاب کرسکتے ہیں ۔ ایک اور منفرد خاصیت یہ ہے کہ یہ ساو ¿نڈ بار آٹھ مختلف مینوفیکچررز کے ریمورٹ سے مطابقت رکھتا ہے۔ 

ایل جی ہوم انٹرٹینمنٹ کمپنی کنزیومر آڈیو ویڑیول ڈیویڑن کے وائس پریذیڈنٹ من بیونگہون نے بتایا کہ مارکیٹ میں حیران کن خم دار ٹی وی لانے والی کمپنی کے باعث یہ بالکل فطری امر ہے کہ ہم اس ضمن میں خم دار آڈیو پروڈکٹ کی مطابقت سے پیش قدمی کریں۔ آج کے ڈیجیٹل دور میں صارفین کے موسیقی سننے کے انداز میں ڈرامائی تبدیلی آئی ہے اور فلموں و موسیقی کے شائقین کی خواہشات کے مطابق ہمارا ایل جی میوزک فلو دستیاب ہے جس میں مختلف بہترین ڈیوائسز جیسے نظر آتی ہیں، ایسی ہی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہیں۔ 

اس حیران کن ، خوبصورت اور جدید ترین ساو ¿نڈ بار کی نمائش اگلے ماہ برلن میں 4 سے 9 ستمبر تک منعقد ہونے والی آئی ایف اے نمائش میں ایل جی کے ہال 18 میں کی جائے گی۔ 

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی