پاکستان میں دنیا کی پہلی اسلامی برانچ لیس بینکنگ سروس آغاز ہوگیا

یوفون اور میزان بینک نے دنیا کی پہلی اسلامی برانچ لیس بینکنگ میزان- یوپیسہ کا آغاز کردیا۔ تصویر میں گورنر اسٹیٹ بینک اشرف محمود واتھرا (دائیں سے چوتھے) ، یوفون کے صدر اور سی ای او عبدلعزیز(دائیں سے پانچویں) اور میزان بینک کے صدر اور سی ای او عرفان صدیقی (دائیں سے دوسرے) دونوں اداروں کے دیگر نمائندگان کے ہمراہ موجود ہیں۔ 

یوفون اور میزان بینک کے اشتراک سے میزان۔یو پیسہ کا اجراء

کراچی:۔ اتصالات گروپ کی کمپنی و جدید و منفرد سہولیات فراہم کرنے والے پاکستان کے صف اول کے موبائل آپریٹر یوفون اور پاکستان کے پہلے اور سب سے بڑے اسلامی بینک میزان بینک کے اشتراک سے دنیا کی پہلی اسلامی برانچ لیس بینکنگ سہولت متعارف کروادی گئی ہے ۔

میزان۔یوپیسہ کے متعارف ہونے کے ساتھ اسلامک بینکنگ کے ذریعے صارفین پہلی بار پاکستان بھر میں رقم بھیج اور وصول کرسکیں گے، یوٹیلٹی بلوں کی ادائیگی کے علاوہ موبائل میں بیلنس بھی ڈلوایا جاسکتا ہے ۔ ان خدمات میں مستقبل میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

اس نئے اقدام کے بارے میں یوفون کے پریذیڈنٹ اور سی ای او عبدالعزیز نے بتایا، 
"اس نئی شراکت داری کے ساتھ ہمارا مقصد یہ ہے کہ دونوں پارٹیوں کی طاقت ،میزان بینک کی مہارت اور یوپیسہ کی جغرافیائی طور پر موجودگی ،سے فائدہ اٹھایا جائے اور صارفین کو سہولت فراہم کرکے کامیابی کا ماحول پیدا کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا،
" مختلف سطحوں پر برانچ لیس بینکنگ کی خدمات میں نمایاں طور پر فراہمی کرنے والے یوپیسہ اور پاکستان میں اسلامک بینکنگ میں 50 فیصد شیئر رکھنے والے میزان بینک کے درمیان اس شراکت داری سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ اقدام نئے مواقعوں کی فراہمی کا آغاز ثابت ہو گا۔

میزان بینک کے پریذیڈنٹ اور سی ای او عرفان صدیقی نے ملک میں بینکوں کی سہولیات سے محروم آبادی تک بہتر مالی خدمات کی فراہمی پر زور دیتے ہوئے بتایا،
 "میزان بینک نے پاکستان میں اسلامی مالیاتی خدمات کی رسائی میں توسیع کے لئے بنیادی کردار ادا کیا ہے۔ اس اقدام کے ذریعے مالی طور پر شمولیت میں اضافے سے بھرپور پائیداری اور آسانی کی فراہمی ظاہر ہوتی ہے اور یوفون کی جانب سے اپنے صارفین کی اہمیت میں اضافے اور میزان بینک کی جانب سے ملک میں ہر شہری تک اسلامی مالیاتی خدمات کی رسائی میں توسیع سے ان دونوں اداروں کی بڑھتی ہوئی اہمیت واضح ہوتی ہے۔ ہم یقین رکھتے ہیں کہ ہم 6 کروڑ استعمال کنندگان کو خدمات کی فراہمی کے ذریعے اپنے تصور 'اسلامک بینکنگ پہلا انتخاب' کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ایک قدم کی دوری پرہیں۔

یہاں اس بات کی وضاحت ضروری ہے کہ اس شراکت داری سے اسلامی نظام کی موجودگی کے ذریعے زیادہ سے زیادہ مواقع میں وسعت ہوگی اور صارفین کو اسلامی نظام کے تحت سہولت اور انتہائی آسانی کے ساتھ برانچ لیس بینکنگ کی خدمات سے مستفید ہونے کے لئے سہولت فراہم کی جائے گی ۔ بینکنگ کی صنعت میں اسلامی برانچ لیس بینکنگ کا پھیلائو پہلا سنگ میل ہوگا۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی