اسکول کی تعمیر کیلئے کوکا۔ کولا ایک لاکھ 65 ہزار ڈالرز خرچ کریگی
کوکا۔کولا پاکستان اور سٹیزن فاونڈیشن کی جانب سے پنجاب کے ضلع قصور میں نئے اسکول کیمپس کے لئے سنگ بنیاد کی تقریب کا انعقاد کیا۔ اسکول کا سنگ بنیاد کوکا۔کولا مڈل ایسٹ اور شمالی افریقہ، بزنس یونٹ کے لئے پبلک افیئرز اور کمیونکیشنز کی ڈائریکٹر کیتھرین کیسن نے رکھا ۔ تقریب میں ٹی سی ایف کی قیادت اور کوکا۔کولا کے نمائندوں نے شرکت کی۔
کوکا۔کولا کمپنی کی ٹی سی ایف کے ساتھ شراکت داری میں قائم ٹی سی ایف کوکا۔کولا کیمپس قصور (TCF COCA-COLA CAMPUS) پاکستان میں دوسرا اسکول ہوگا۔ اس حوالے سے اسکول کی تعمیر پر ایک لاکھ 65 ہزار ڈالر خرچ کئے جائیں گے اور کوکا۔کولا ابتدائی تین سالوں کے لئے اس کے آپریشنل اخراجات برداشت کرے گا۔ یہ نیا کیمپس ٹی سی ایف اور کوکا۔کولا کے درمیان شراکت داری پر مبنی اقدام کا نتیجہ ہے جس کا مقصد کم از کم 100 روپے ماہانہ میں بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی ہے۔
کوکا- کولا کمپنی کی پبلک آفیئر اینڈ کمیونیکیشن ڈائریکٹر(مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ) محترمہ کیتھرین کیسن کصور میں ٹی سی ایف کوکا-کولا کیمپس کا سنگ بنیاد رکھ رہی ہیں، اس موقع پر دی سٹیزن فائونڈیشن (ٹی سی ایف) کے نائپ صدر ضیاء عباس، کوکا- کولاکمپنی کے ٹیکس اینڈ ریگولٹری آفیئرز(مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ) کے ڈائریکٹر رابرٹ میک اور پبلک آفیئر اینڈ کمیونیکیشن ڈائریکٹر(پاکستان و افغانستان) فہد قادر بھی موجود ہیں۔
تقریب کے دوران کوکا۔کولا ایکسپورٹ کارپوریشن پاکستان اور افغانستان کے جنرل منیجر رضوان یو خان نے کہا، "یہ اسکول آنے والی نسلوں کو بااختیار بنائے گا اور پاکستان کے مستقبل پر سرمایہ کاری کے لئے بہترین کاروباری شہریوں کے طور پر یہ دیگر کاروباری اداروں کے لئے ایک مثال قائم کرے گا۔ کوکا۔کولا جہاں پر کام کرتی ہے وہاں کے لوگوں کو مستحکم بنانے پر یقین رکھتی ہے کیونکہ ہمارا بزنس صرف اس وقت برقرار رہے گا جب ہمارے اردگرد کے رہنے والے مالی طور پر مستحکم ہوں گے۔ "
اس موقع پر سٹیزن فاو ¿نڈیشن کے وائس پریذیڈنٹ ضیاءاختر عباس نے کہا، " سٹیزن فاو ¿نڈیشن ہر بچے کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے حق پر یقین رکھتا ہے۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ تعلیم کو طبقاتی اور مراعات یافتہ رکاوٹوں کا خاتمہ کرتے ہوئے اسے استعمال کیا جائے اور مثبت سماجی تبدیلی کے نمائندوں کو تخلیق کیا جائے۔ "
تقریب میں کوکا۔کولا کمپنی میں مڈل ایسٹ اور شمالی افریقہ، بزنس یونٹ کے لئے پبلک افیئرز اور کمیونکیشنز کی ڈائریکٹر کیتھرین کیسن نے کہا، "کوکا۔کولا کمپنی پاکستان سے متعلق اپنے عزم کو دہراتی ہے کیونکہ وہ پاکستان کا روشن مستقبل دیکھ رہی ہے ۔ اس اسکول سے کمپنی کے طور پر ہماری پوزیشن مزید مستحکم ہوگی اور ہم سماجی قبولیت کے لئے مسلسل سرگرم عمل ہیں۔ "
کوکا۔کولا نے ٹی سی ایف کے ساتھ شراکت داری 2011 میں قائم کی اور مکمل طور پر جدید ترین اسکول قائم کیا جو 183 طالب علموں کو معیاری تعلیم فراہم کررہا ہے۔ کوکا۔کولا کا کاروباری سماجی ذمہ داری کا ایک جامع شعبہ ہے جس کی سرگرمیاں ماحولیات، پائیدار زراعت، پانی کے بچاﺅ کے انتظام اور خواتین کی بااختیاری پر مرکوز ہیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں