ایل جی کے ویب او ایس 3.0 سسٹم نے یو ایل سرٹیفکیٹ حاصل کرلیا


ویب او ایس 3.0سسٹم سے چلنے والے اولیڈ اور یو ایچ ڈی ٹی وی سمیت مختلف اشیاءکی سی ای ایس نمائش میں پیش کی جائیں گی 

کراچی:  بین الاقوامی سطح پر صف اول کی ٹیسٹنگ اور سرٹیفکیشن کرنے والے ادارے یو ایل (UL) نے ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) کے اسمارٹ ٹی وی کے لئے ویب او ایس 3.0 آپریٹرنگ سسٹم کی کارکردگی سراہتے ہوئے اسے انتہائی آسان اور قابل فہم قرار دیا ہے۔ یہ آپریٹنگ سسٹم انٹرنیٹ آف تھنگز ڈیوائسز کے ساتھ بھی مطابقت رکھتا ہے۔ آئی او ٹی وی ایپ کے ساتھ ایل جی کی جانب سے نئے سال میں ویب او ایس 3.0 کے ذریعے نئے اسمارٹ ٹی وی متعارف کرائے جائیں گے جن سے ایل جی کی بہت سی اسمارٹ اپلائنسز کو کنٹرول کرنے کے ساتھ دیگر مینوفیکچرزز کی مصنوعات کا انتخاب فراہم کیا جاسکے گا۔ 

ایک بار منسلک ہونے پر مختلف اپلائنسز ایل جی کے اسمارٹ ٹی وی کے ڈسپلے پر نمودار ہوتی ہیں اور استعمال کنندہ اور ڈیوائسز کے درمیان انٹرفیس کے ذریعے کردار ادا کرتی ہیں۔ اس کی ٹی وی اسکرین سے استعمال کنندگان مخصوص ہوم اپلائنسز جیسے ریفریجریٹرز، ایئرکنڈیشنر یا واشنگ مشینوں کو کنٹرول کرسکتے ہیں۔ ویب او ایس 3.0 کے ساتھ استعمال کنندہ گھر کے کمرے کی لائٹ کو اپنی مرضی کے مطابق کنٹرول کرسکتے ہیں جبکہ ایئرکنڈیشنر کے ذریعے درجہ حرارت میں حسب منشا تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔ 

ایل جی الیکٹرانکس ہوم انٹرٹینمنٹ کمپنی کے سینئر وائس پریذیڈنٹ اور ٹی وی پروڈکٹ پلاننگ کے سربراہ سیم کم نے بتایا،" ہم نے ہمیشہ گھر کے کمرے کو اسمارٹ ہوم کے مرکز کے طور پر دیکھا ہے اور ویب او ایس 3.0 کے ساتھ ایل جی کا اسمارٹ ٹی وی اس بات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ایل جی اپنے نے صارفین کو بہترین استعمال کی سہولت کی فراہمی جاری رکھے گا اور صارفین کی توقع سے بھی بڑھ کر جدت انگیز انٹرنیٹ آف تھنگز سے لیس ہوم پروڈکٹس کی تیاری جاری رکھے گا ۔ "

یو ایل کی جانب سے ایل جی کے ویب او ایس سے چلنے والے اولیڈ اور یو ایچ ڈی ٹی وی اور ایل جی کی جدید ترین آئی او ٹی ٹیکنالوجی کی شاندار کارکردگی کی تصدیق کی گئی ہے جس کا مظاہرہ 6 جنوری سے 9 جنوری کے دوران امریکی ریاست لاس ویگاس میں منعقد ہونے والی سی ای ایس نمائش کیا جائے گا۔ 

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی