نبی کریم ﷺ سے محبت : مولوی نے نوجوان کو اپنا ہاتھ کاٹنے پر مجبورکیا



حجرہ شاہ (اردو وائس پاکستان 15 جنوری 2016) یہ واقعہ جمعرات کو پیش آیا۔ انوار نامی نوجوان میلاد کانفرنس میں شریک تھا ۔ دوران وعظ مولوی نے سوال کیا کہ کیا اس وقت یہاں کوئی کائی ایسا بندہ موجود ہے جو حضور ﷺ سے محبت نہیں کرتا ۔؟

انور کو مولوی آواز صاف سنائی نہیں دی۔ اور غلطی سے اس نے ہاتھ اٹھایا۔ مولوی نے اس پر لعنت بھیجی اور بری طرح سے ڈانٹا اور اسے توہین رسالت ﷺ کا مرتکب قرار دے دیا۔ 

انور فوراً گھر چلا گیا اور چارہ کاٹنے والی مشین میں اپنا ہاتھ ڈال کر کاٹ ڈالا اور پلیٹ میں رکھ کر اپنا ہاتھ مولوی کے سامنے پیش کیا۔

بعد ازاں اپنے ہاتھ اٹھانے کی وجہ یوں بتائی کہ میں نے مولوی کی بات یوں سنی کہ اگر کوئی حضور ﷺ سے محبت کرتا ہے وہ ہاتھ اٹھائیں اور میں نے ہاتھ اٹھا دیا۔ اس نے کہا کہ وہ حضور ﷺ پر اپنی جان دے دیگا ہاتھ کاٹنا تو چھوٹی سی بات ہے۔ میں یہ کیسے برداشت کرسکتا کہ کوئی مجھے توہین رسالت ﷺ کا مرتکب قرار دے۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی