چترال (6 جنوری 2016 ) کیلا ش قبیلے کے مذہبی رہنما میرزا ماس انتقال کرگئے۔ مرحوم وادی بمبوریت میں کیلاش قبیلے کی جانی مانی شخصیت تھے۔ مرحوم کے مرنے کی تقریبات کیلاش کے روایتی انداز میں منعقد کئے گئے جو منگل کے روز ختم ہوگئے۔ کیلاش کی رسومات کے مطابق میرزاماس کی میت کو قبرستان (مدوکژال) کو رکھی گئی تھی۔ اور یوں 3 روزرہ تقریبات کا آغا ز ہوگیا ۔
وادی کیلاش کی دیگر علاقوں سے کیلاش کمیونیٹی کے ارکان بھی تقریبات میں شریک ہوئے۔ کیلاش کی رسم ہے کہ میت کو قبرستان میں رکھ کر تین دن تک جشن مناتے ہیں۔ جیسا کہ دیگر قبیلے شادی، یا پیدائش میں کرتے ہیں۔ مگر کیلاش لوگ مرنے پر سوگوار ہونے کے بجائے خوش ہوتے ہیں اور اس خوشی میں وہ جشن بھی مناتے ہیں ۔ جس میں وہ خوب شراب نوشی کرے، گانا گاتے، ڈانس کرتے اور ہوائی فائرنگ کرتے ہیں۔
میرزماس کا معنی مقامی زبان میں چاند ہے۔ کیلاش کی تمام وادیوں میں میرزماس جانے پہچانے اورممتاز شخصیت تھے۔ میرزماس کے مرنے کی رسم میں 55 بکرے زبح کئے گئے ۔ اور گوشت، چیز ، شہد اور روٹیاں رسم کے شرکاء کو دیئے گئے۔
ایک تبصرہ شائع کریں