نئی دہلی (اردووائس پاکستان 6 جنوری 2016) کرکٹ کی تاریخ میں بڑے بڑے نام ہیں ۔ مگر بھارت میں ہونے والے بھنڈارا ٹرافی ٹورنامنٹ میں بھارتی نوجوان پرناو دھناوادے نےنیا ریکارڈ قائم کردیا ۔ پرناو نے ایک اننز میں 1009 رنز بناکر تاریخ رقم کردی۔ بھارت کی ٹی 20 کےکپتان مہندر سنگھ دھونی نے نوجوان کی تعریف کی ہے ۔
59 چھکو ں اور 129 بائونڈریز کی مدد سے 1009 رنز بنائے۔
دھناوادے نے اپنی اس کلاسیکل اننز میں 59 چھکے اور 129 باونڈریز مارے ۔ اور یوں انہوں نے 1009 رنز بنا ڈالے۔ دھناوادے کی عمر ابھی 15 سال ہے۔ بھارت کے سٹار کرکٹرز نے نوجوان کی صلاحیتوں کی تعریف کی ہے۔ دھونی نے کہا کہ ایک اننز میں اتنے سارے رنز کرنا کوئی مزاق نہیں وہ بھی ایک نواجون بلے باز کی جانب سے۔ وہ مستقبل کے سٹار بن سکتے ہیں۔
بھارتی بیٹسمن اجنکیا رہانے، نے 15 سالہ نوجوان کو خراج عقیدت پیش کی اور کہا کہ یہ نوجوان ایک دن ایسی ہی کارکردگی بھارت کے لئے پیش کریں گے۔ سابق بھارتی کرکٹرز لکشمن اور سنجے منجریکر نے بھی نوجوان کی تعریف میں ٹویٹس کئے ہیں۔
پرناو 5 سال کی عمر سے ہی کرکٹر کھیلنا شروع کردیا تھا اور نہیں مبین شیخ کوچنگ کررہے ہیں۔ 15 سالہ پرناو کے والد ایک آٹو رکشہ ڈرائیور ہیں۔ رکشہ چلاکر گھر چلارہے ہیں۔ پرناو اپنے سکول۔ پرناپ کے سی گاندھی سکول کی انڈر 16 ٹیم کی نمائندگی کرتے ہیں۔
بہترین کارکردگی پر مہاراشٹرا کی حکومت نے نوجوان کی کوچنگ اور تعلیم کے تمام اخراجات اپنے ذمے لینے کا اعلان کیا ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں