شمالی کوریا نے اعلان کیا ہے کہ اس نے کامیابی کے ساتھ ہائیڈروجن بم تیار کیا ہے ۔ اور بدھ کے اعلامیے کے مطابق کوریا نے اس کا کامیاب تجربہ بھی کیا ہے۔ تجربہ جوہری ٹیسٹ سائیٹ کے قریب کیا گیا۔ سرکاری میڈیا کے مطابق مذکورہ جگہ کے اطراف میں دور دور تک 5.1 میگنی چیوڈ کی شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔ بعد ازاں اعلان کیا گیا کہ یہ زلزلہ نہیں تھا بلکہ ہائیڈروجن بم کا تجربہ تھا۔
کوریا نے 2006 سے اب اتک تین زیر زمین ایٹمی تجربات بھی کئے ہیں۔ ہائیڈروجن بم میں فیوژن استعمال ہوتا ہے جس سے دھماکہ روایتی ایٹم بم کے مقابلے میں زیادہ تباہ کن ہوتا ہے۔
جنوبی کوریا کے صدر نے تجربے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت شمالی کوریا کے اس رویے کی سخت مذمت کرتی ہے ۔ جس میں وہ امریکی اور بین الاقوامی برادری کی طرف سے بار بار انتباہ کو نظر انداز کررہا ہے اور یہ واضح طور پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں