کراچی: ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے آن ڈیمانڈ انٹرنیٹ اسٹریمنگ کمپنی نیٹ فلیکس کے ساتھ عالمی سطح کی شراکت داری کا اعلان کردیا ہے۔ اس شراکت داری سے نیٹ فلیکس کی گلوبل آن ڈیمانڈ انٹرنیٹ اسٹریمنگ سے متعلق آپریشنز امریکہ، مغربی یورپ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جاپان میں پہلے سے قائم انٹرنیٹ ٹی وی نیٹ ورک سے بھی آگے بڑھ گئے ہیں۔ اس توسیع سے اعلیٰ معیار کے مواد کی لائبریری بشمول4Kایچ ڈی آر اصلی ماسٹر ٹی وی سیریز کو ایشیا، مشرق وسطیٰ اور یورپ کی مزید مارکیٹوں تک رسائی مل جائے گی۔ اسمارٹ ٹی وی کی انڈسٹری میں انتہائی اعلیٰ سطح کے تصویری معیار اور کارکردگی کے باعث ایل جی کو نیٹ فلیکس کا پرائمری گلوبل بزنس پارٹنر منتخب کیا گیا ہے۔ ایل جی اور نیٹ فلیکس مشترکہ طور پر نیٹ فلیکس کی سروس کی پری پیڈ رسائی بڑھانے کے لئے کاوشیں کریں گے۔
نیٹ فلیکس کے معروف ٹی وی شو کی سیریز میں مارول کا ڈیئرڈیول (Daredevil)، اورنج نیو بلیک (Orange is the New Black)اور سینسز (Sense8) ہیں۔ کمپنی منصوبہ بندی کررہی ہے کہ اپنے گلوبل ممبرز کے ساتھ ایچ ڈی آر ماسٹر اوریجنل ٹی وی سیریز مارکو پولو (Marco Polo) فراہم کی جائے۔ حال ہی میں لاس ویگاس میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی کنزیومر الیکٹرانکس نمائش میں ایل جی کے بوتھ پر نیٹ فلیکس کی مقبول ڈولبی ویژن کی ماسٹر مارول کی ڈیئر ڈیول (Daredevil) کے 4K ایچ ڈی آر کلپ کی نمائش کی گئی ہے۔ نیٹ فلیکس نے کلپ کی نمائش کے موقع پر ایل جی کے4Kایچ ڈی آر اولیڈ ٹی وی کے خالص سیاہ اور متحرک رنگ اور اس سے متعلق تمام تفصیلات اور بھرپور چوڑائی پر مبنی کارکردگی کو سراہا۔
نیٹ فلیکس میں ڈیوائس پارٹنر ایکوسسٹم کے وائس پریذیڈنٹ اسکاٹ میرر نے بتایا، " ہماری ایل جی کے ساتھ گلوبل شراکت داری کے ذریعے دنیا بھر میں انٹرٹینمنٹ کے شائقین کو نیٹ فلیکس تلاش کرنے اور اس سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔ ہم اپنے صارفین کو جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے لطف اندوزکرنے اور4Kو ایچ ڈی آر میں ان کی بہترین سیریز دکھانے کے منتظر ہیں۔ "
ایل جی ہوم انٹرٹینمنٹ کمپنی کے پریذیڈنٹ اور سی ای او برائن کیون نے بتایا، " ہم دنیا کی سب سے مقبول ویڈیو فراہم کرنے والے نیٹ فلیکس کے ساتھ گلوبل بزنس پارٹنر بننے پر انتہائی خوش ہیں۔ ہماری طرف سے ایل جی جدید ترین ڈسپلے اور آڈیو ٹیکنالوجیز کے لئے پرعزم ہیں تاکہ بین الاقوامی صارفین کو اعلیٰ معیار کی4Kاور ایچ ڈی آر ویڈیو فراہم کی جائے۔ اپنے وعدے کی بھرپور انداز سے تکمیل اور جدید ترین ٹیکنالوجی میں ترقی کے ذریعے ایل جی اعلیٰ معیار کی عالمی ٹی وی مارکیٹ کی قیادت جاری رکھے گا۔
ایک تبصرہ شائع کریں