بھارتی پی ایچ ڈی لڑکا پاکستانی پریمی کے لئے جنسی تبدیل کرکے لڑکی بن گئی

لکھنؤ (اردو وائس مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی شہر لکھنئو سے تعلق رکھنے والا لڑکا جس کا نام گائو رو ہے ۔ لڑکے نے اپنے محبوب رضوان کے لئے جنس تبدیل کرکے لڑکی بن گئی ہے تاکہ سرحد کے اس پار اپنے دوست رضوان کے ساتھ معمول کی زندگی گزار سکے۔ 


گوارو اور اب کی میرا نے اپنی 5 سال پرانی کہانی کچھ یوں بتائی۔ میرا ایک نارمل مرد تھا اور مرد کے طور پر پلا بڑھا ہے۔ اور کئی لڑکیوں کے ساتھ افیئرز بھی کرچکے ہیں اور ایک لڑکی سے تو وہ شادی ہی کرنے والے تھے کہ اس دوران اس کی ملاقات سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر رضوان سے ہوئی۔ جس وقت وہ پی ایچ ڈی کررہا تھا اور اسی سلسلے میں اس کی ملاقات رضوان سے ہوگئی تھی۔ 

گوارو آج کل کی میرا صوفیزم کے موضوع پر ریسرچ کررہے تھے ۔ رضوان بھی ایک صوفی سکول سے تعلق رکھتا تھا اور رضوان اس کے کام سے متعلق مختلف چیزوں کو سمجھنے میں اس کی مدد کیا کرتا تھا۔

آن لائن گفتگو کرتے ہوئے دونوں کی دوستی گہری ہوگئ۔ میرا نے کہا کہ ایک وقت ایسا آیا کہ ہمیں ایسا محسوس ہونے لگا کہ ہم ایک جان دو جسم ہیں۔ میرا نے کہا کہ اس کی رضوان سے کبھی ملاقات ہوئی نہیں ہے اور مارچ میں جب وہ ان کے پاس آئے گا تو ملاقا ت ہوجائے گی۔

میرا نے کہ اب ہم دونوں کی رفاقت اتنی پختہ ہوگئی ہے کہ اب ہم ایک دوسرے کے محبوب ہوگئے ہیں۔ صوفیزم میں اس کو عشق اور وقفگی کی انتہا کہتے ہیں اور یہ رنگ و نسل ، مذہب یہاں تک کہ جنس کی سرحدوں کو عبور کرتا ہے۔ 

میرا نے مزید کہا کہ جب اسے پتہ چلا کہ رضوان کی والدہ اس کے لئے رشتہ تلاش کررہی ہے ۔ تو وہ لمحہ اس کی زندگی کا آخری لمحہ تھا اور وہ خود کشی کے قریب تھی۔ اور یوں اس نے اس مسئلے کا حل انٹر نیٹ پر تلاش کرنا شروع کیا اور جو جنس کی تبدیلی کے صورت میں میں اس کے سامنے آگیا۔ 

اور میرا نے ڈاکٹر مٹرا کے پاس گئی اور یوں جنس تبدیل کرنے کے لئے ہارمونز تھراپی اگلا قدم تھا۔ میرا کی فیملی اس کے فیصلے کے خلاف تھی ۔ 

میرانے کہا کہ اپنے محبوب کے ساتھ اس زندگی کو جینے کے لئے جس کا خواب دیکھا تھا تین آپریشنز اگست ، ستمبر اور اکتوبر میں ہوئیں۔

اس موقع پر میرا نے صوفی شاعر رومی کا مقولہ پیش کیا “reason is powerless in the expression of love”

میرا نے کہا کہ مجھے حق تعالیٰ پر مکمل یقین ہے ۔ میں جانتی ہوں کہ جو وہ کرتاہے اور جو میں نہیں چاہتی ۔۔ وہ میرے لئے اچھا ہی ہوتا ہے۔ اس نے کہا کہ لکھنو میں موجود اس کے دوستوں کو حدشہ ہے کہ رضوان نے اسے دھوکہ دیا تو لکھنئوں میں اس کا مستقل تاریک ہوجائے گا۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی