کراچی کو جرائم سے پاک کرنے کے لئے کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کریں گے: جنرل راحیل شریف


کراچی/ راولپنڈی (اردو وائس نیوز ڈیسک) سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف نے کہا کہ کراچی کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنے کے لئے ہر ضروری قدم آٹھائیں گے۔ بدھ کو کور ہیڈ کوارٹرز کراچی میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جنرل راحیل نے کراچی کو جرائم پیشہ افراد سے پاک کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا قانون نافذ کرنے والے اداروں نےملک بھر سے دہشت گردوں کے نیٹ ورکس توڑ دیئے ہیں۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف اجلاس میں حساس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دہشت گردوں کے خلاف کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کو امن کا شہر بنانے کے لئے وہ کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں تاکہ شہری بلا خوف زندگی کزارسکیں۔

اجلاس میں آرمی چیف کو کراچی آپریشن کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے دہشت گرد تنظیموں کے کئی نیٹ ورکس کی کھوج لگانے اور انہیں توڑنے پر حساس اداروں کی تعریف کی۔ اجلاس میں کور کمانڈر کرچی، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم آئی اور ڈی جی رینجرز بھی شریک تھے۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی