پشاور(اردو وائس مانیٹرنگ) حیات آباد کے علاقے، پٹانگ چوک کے رہائشی نوجوان محمود نے رشتے سے انکار پر لڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد خود کشی کرلی۔ پولیس کے مطابق لڑکا پٹانگ چوک کا رہائشی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ محمود نے 19 سالہ لڑکی حسنہ کو اس کے گھر فیز ون حیات آباد میں گھس کر قتل کیا۔
تفیصلات کے مطابق لڑکے گھر والے لڑکی گھر رشتہ مانگنے گئے تھے مگر لڑکی کے گھر والوں نے رشتہ دینے سے انکار کیا تھا۔ اس وجہ سے لڑکا طیش میں آکر بدھ کے روز لڑکی کے گھر میں داخل ہوا اور فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا اور بعد ازاں خود کشی کی، پولیس مقدمہ رائر کرکے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں