ریاض (اردو وائس آف پاکستان مانیٹرنگ 18 جنوری 2016) دونوں اسلامی ممالک سعودی عرب اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور بھائی چاے کی فضا پیدا کرنے کے لئے پاکستان کے ویزاعظم اور آرمی چیف سعودی عرب پہنچ گئے۔ جہاں دونوں رہنما سعودی شاہ سلمان بن عبدلعزیز سے ملاقات کریں گے۔ بعد ازاں وہ ایران جائیں جہاں ایرن کے صدر حسن روحانی سے ملیں گے۔
وزیر اعظم اور آرمی چیف نہ یہ قدم مسلم امہ کے وسیع ترمفاد میں اٹھائے ہیں۔ دونوں کوشش کریں گے کہ یہ دونوں پڑوسی ممالک اپنے اختلافات کو جلد حل کریں گے تاکہ خطے میں امن قائم رہے اور اسلامی ممالک کسی انتشار کا شکار نہ ہوں جس سے اسلام دشمن قوتیں فائدہ اٹھائیں۔
یاد رہے شیعہ عالم کو پھانسے دیئے جانے اور ایران میں سعودی کونسلیٹ کو جلائے جانے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات انہتائی کشیدہ ہوگئے تھے۔
ایک تبصرہ شائع کریں