کراچی: بائیکو پیٹرولیم پاکستان لمیٹڈ نے اپنے مالی سال16-2015 کے نصف یعنی 31 دسمبر 2015 تک کے مالی نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔ کمپنی نے31 دسمبر2015 تک 36.397 بلین کی سیلز کا اعلان کرتے ہوئے 1.165 بلین روپے منافع کااعلان کیا ہے۔ بائیکو پیٹرولیم پاکستان لمیٹڈ نے ٹیکس کی ادائیگی کے بعد534ملین روپے کا منافع کمایا اور یہ شماریات 31 دسمبر2015 کی دوسہ مائیوں تک کی ہیں۔ اسی سہ ماہی کی EPS فی شیئر 0.55 روپیہ ہے یہ نتائج اس حوالے سے قابل تحسین ہیں کہ اس دوران خام تیل اور دیگر پیداوار کی قیمتیں اوسطاً چالیس فیصد گر گئی تھیں۔ یہ ایک بہت اہم بات ہے کہ بائیکو پیٹرولیم پاکستان لمیٹڈ پاکستان سٹاک ایکسچینج کی ٹاپ 30انڈکس کی رکنیت حاصل کر چکی ہے ۔ اس کے علاوہ کمپنی ایم ایس سی آئی گلوبل ایکٹوٹی انڈکس میں بھی شرکت حاصل کرچکی ہے۔یہ بائیکو کی کامیابی کے راستے پر رواں رہنے کی یقین دہانی بھی ہے ۔
پیٹرولیم مارکیٹنگ بزنس
بائیکو پیٹرولیم مارکیٹنگ بزنس اپنی توسیع میں تسلسل سے کام کرتے ہوئے اب تک ملک بھرکے تمام صوبوں میں260 سے زائد آﺅٹ لیٹس پھیلا چکی ہے۔
بائیکوپیٹرولیم پاکستان لمیٹڈتوانائی کے شعبے میں ملک کی ابھرتی ہوئی کمپنی ہے اس کا ہیڈکوارٹر حیدر آباد میں ہے آئل ریفارئنری ، پیٹرولیم مارکیٹنگ اورکیمیکلز کی منیو فریکچرنگ کے میدان میں تیزی سے ترقی کے راستے پر گامزن ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں