ایل جی کا جی فائیو G5 موبائل فون، جدت کا شاہکار، آتے ہیں چھا دنیا پر گیا: پڑھیئے ضرور




حیرت انگیز اسمارٹ فون کے ساتھ ایل جی فرینڈز کے نام سے دلچسپ مصنوعات بھی موجود ہیں

کراچی: دنیا کی صف اول کی ٹیکنالوجی کمپنیوں میں شامل ایل جی الیکٹرونکس (ایل جی) نے جی فائیو (G5) کے نام سے اب تک کا سب سے جدید ترین اور حیرت انگیز اسمارٹ فون متعارف کرادیا ہے ، اس میں بعض ایسے فیچرز ہیں جو اب تک کسی موبائل میں نہیں ہیں جبکہ بعض فیچرز میں انتہائی جدت لائی گئی ہے۔ اس اسمارٹ فون کے ساتھ بہت سی ڈیوائسز بھی ہیں جنہیں ایل جی فرینڈز (LG Friends) کا نام دیا گیا ہے۔ 


ایل جی کی جانب سے یہ جدید ترین اسمارٹ فون بارسلونا میں منعقد ہونے والی موبائل ورلڈ کانگریس 2016 میں متعارف کرایا گیا۔ یہ تین روزہ بین الاقوامی نمائش بدھ تک جاری رہے گی۔ ایل جی کے نئے اسمارٹ فون جی فائیو (G5) کا ڈیزائن پچھلے اسمارٹ فونز کے مقابلے میں بالکل مختلف ہے، یہ دھات پر مبنی ہے اور یہ ایل جی کا پہلا دھاتی یک جسامت ہیڈ سیٹ ہے۔ 

چند اہم خصوصیات
  • کول کوم سنپ ڈریگن 820 پروسیسر
  • 5.3 انچ کوڈ ایچ ڈی آئی پی ایس کونٹم ڈسپلے
  • 4 جی بی ایل پی ڈی ڈی آر 4 ریم، 32 جی بی یوایس ایف روم، مائیکرو ایس ڈی 2 ٹریلین بائیٹس تک سپورٹ کرتا ہے۔
  • 16 ایم پی بیک اور 8 ایم پی فرنٹ کیمرے، وائیڈ 8 ایم پی
  • 2800 ایم اے ایچ ریمویبل بیٹری انڈرائیڈ 6.0 مارش میلو، ایل ٹی ای، 3 جی اور 2 جی نیٹ ورکس
اس کے علاوہ بہت کچھ اس میں موجود ہیں۔۔۔۔

 جی فائیو میں آواز سائیڈ سے کنٹرول ہوتی ہے جبکہ پشت پر فنگر پرنٹ ا سکینر کے ساتھ ایک پاور بٹن نصب ہے۔ اس کے کنارے خم دار ہیں جس کے باعث اسے ہاتھ میں پکڑنا آسان ہے جبکہ ڈسپلے میں دیکھنے سے ایک الگ ہی لطف آتا ہے۔ 

جی فائیو (G5) کی سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ فون کے نچلے حصے میں ایک چھوٹا سا بٹن ہے جس کے ذریعے بیٹری کو نکالا جاسکتا ہے۔ اگرچہ اسمارٹ فون مکمل طور پر دھاتی ہے لیکن یہ سارا کام تخلیقی انداز سے انجام دیا گیا ہے۔ 

اس کے تبدیل ہونے والے حصے کو مختلف ماڈیولز میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ اسے فرینڈز (friends) کا نام دیا گیا ہے جس سے ایل جی کے جی فائیو کی مہارت بالکل ہی تبدیل ہوجاتی ہے۔ 

ایل جی کے جی فائیو میں 2560 x 1440 ریزولوشن، 554 پی پی آئی کے ساتھ 5.3 انچ کا ڈسپلے ہے۔ اس میں آئی پی ایس کا ایل سی ڈی پینل ہے اور آپ کے اٹھے بغیر ہی یہ ڈسپلے پر آپ کو معلومات فراہم کرے گا۔ اگر یہ امولڈ ڈسپلے ہوتا تو انفارمیشن دکھانے پر یہ گرم ہونے لگتا ہے۔ اس لئے ایل جی نے اس کے ڈسپلے کو الگ سے بنایا ہے، اس میں جزوی آن/آف کی سہولت ہے جس کے ذریعے اس کو ہمیشہ آن بھی رکھا جاسکتا ہے اور اس کام کے لئے وہ ایپلی کیشن پروسیسر استعمال نہیں کرتا جس کے باعث بیٹری کا استعمال کم سے کم رہتا ہے۔ ایل جی کا کہنا ہے کہ اس کو ہمیشہ آن رکھنے پر صرف 0.8 فیصد بیٹری فی گھنٹہ استعمال ہوتی ہے۔ 

جی فائیو میں حیران کن حد تک کیمرے کی دلچسپ خصوصیات ہیں۔ اس میں 16 میگا پکسل سینسر کے ساتھ ایک 8 میگا پکسل کا سینسر بھی نصب ہے جس کے باعث لیزر آٹو فوکس برقرار رہتا ہے۔ اس کے کیمرے کی دلچسپ خصوصیات ہیں۔ پہلی بات یہ کہ اس میں 16 میگا پکسل کا اسٹینڈرڈ کیمرا ہے جس کے ذریعے اپنی مرضی کے مطابق ہائی ریزولوشن تصویر لی جاسکتی ہے۔ جبکہ 8میگا پکسل کے دوسرے کیمرے کے لینس سے 135 ڈگری چوڑے زاویئے تک تصویر لی جاسکتی ہے۔ یہ شہروں کے طائرانہ منظر کی تصویر لینے کے لئے بہترین ہے جبکہ اپنی مرضی کی جگہ سے بھی آپ تصویر لے سکیں گے۔ ایک کیمرے سے دوسرے کیمرے پر سوئچ ہونا اتنا ہی آسان ہے جس طرح ایک ایپ سے دوسری ایپ پر منتقل ہونا۔

اس کے علاوہ بھی اضافی خصوصیات ہیں جن کے ذریعے دونوں کیمرے استعمال کئے جاسکتے ہیں۔ آپ اس سے ویڈیو ریکارڈ کرسکتے ہیں آپ اس ریکارڈنگ کے دوران فریمز پر مختلف ایفکٹس سمیت کچھ کام کیا جاسکتا ہے۔ 

ایل جی کے جی فائیو میں 4 جی بی ریم کے ساتھ کوالکم اسنیپ ڈریگن 820 اوکٹا کور کا نیا چپ سیٹ شامل ہے۔ اس میں انٹرنل میموری 32 جی بی ہے جبکہ اس میں اضافے کے لئے مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی سہولت حاصل ہے۔ 

جی فائیو کی بیٹری 2800 ایم اے ایچ ہے لیکن ایک منفرد دھاتی ہینڈ سیٹ کے باعث تیزی سے فون کے نیچے سے بیٹری کو نکال کر نئی بیٹری لگائی جاسکتی ہے۔ 
اس میں چارجنگ کے لئے کوئیک چارج 3.0 اور یو ایس بی ٹائپ۔ سی بھی شامل ہے۔ جبکہ اسمارٹ فون کی پشت پر فنگر پرنٹ اسکینر ہے۔ 

جی فائیو (G5) کے سامان ایل جی فرینڈز (LG Friends)کا نام دیا گیا ہے۔ اس کے ماڈیلوز کو اپنی سہولت اور ضرورت کے مطابق تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ اس میں ایل جی کیم پرو (LG Cam Pro) ہے جس کے ذریعے کیمرے کے استعمال کو بڑھایا جاسکتا ہے۔ آپ بس فون کے نچلے حصے کو باہر نکالیں اور اضافی خصوصیات کے لئے اسکی جگہ کیم پرو ماڈیول لگادیں جبکہ اضافی طور پر 4000 ایم اے ایچ کی اضافی بیٹری بھی ہے جس کے ذریعے پورا شوٹنگ کی جاسکتی ہے جبکہ اس کے ساتھ اضافی بٹن بھی ہیں جس سے بہتر گرفت اور کیمرے کا زیادہ قدرتی اثر ظاہر ہوتا ہے۔ 

ایل جی فرینڈز میں شامل ایک اور ماڈیولو بی اینڈ او پلے کی شراکت داری کے ساتھ ایل جی ہائی فائی (LG Hi-Fi Pro) ہے جس 32 بٹ ڈی اے سے (32-bit DAC) اور ایمپلی فائر کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ آپ کے ہینڈ سیٹ سے اعلیٰ معیار کی آواز کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ ایک بار پھر آپ اسمارٹ فون کے نیچے سے ماڈیول لگائیں اور بہتر معیار کی آڈیو کے لئے تیار ہوجائیں۔ 

اس کے بیرونی سامان میں ایل جی کا 360 کیم (LG 360 Cam) 360 کیمرا ہے جس میں 13 میگا پکسل کے دو لگے ہیں۔ یہ وائرلیس کے ذریعے جی فائیو (G5) سے مسنلک ہوجاتا ہے جس کے نتیجے میں 360 ڈگری کا پری ویو، محفوظ اور شیئر کی جاسکتی ہے۔ یہ ویڈیو اور تصویر بنانے سمیت دونوں کام کرتا ہے جس کے ذریعے یہ بہترین وی آر کونٹنٹ بناتا ہے اور یہ یوٹیوب کی 360 ویڈیو اور گوگل اسٹریٹ ویو کے ساتھ مکمل مطابقت رکھتا ہے۔ 

اس کے علاوہ، ایل جی کا 360 وی آر ہیڈ سیٹ (LG 360 VR headset)ہے۔ اس کا وی آر ہیڈ سٹیس گلاس کی شکل کا ہے جس کو پہنا جاتا ہے اور یو ایس بی کے ذریعے اسے فون سے کنیکٹ کیا جاسکتا ہے۔ یہ ہر آنکھ کے لئے 960 x 720 پکسل کا الگ ڈسپلے دیتا ہے۔ آڈیو کے لئے وی آر ہیڈ سیٹ کے ہیڈ فونز کے ساتھ اسے منسلک کرنا ہوگا۔ یہ گوگل کارڈ بورڈ اور یوٹیوب 360 ویڈیو کانٹینٹ کی طرح کام کرتا ہے۔ ایل جی اپنے ہیڈ سیٹ کے ساتھ دیگر بہت سی سہولیات فراہم کرتا ہے۔ 

ایل جی نے جی فائیو (G5) سے منسلک ایک رولنگ بوٹ (LG Rolling Bot)بھی متعارف کرایا ہے۔ اس پیاری سی بال کے ساتھ ایک کیمرا، اسپیکر اور مائیک لگا ہے اور یہ آپ کے گھر کے وائی فائی نیٹ ورک سے چلتا ہے۔ اس کو جی فائیو کے ذریعے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ اس میں آپ کے پالتو جانوروں کو لطف اندوز کرنے کے لئے ایک لیز پوائنٹر (lazer pointer)بھی شامل ہے۔ 

فی الحال ایل جی فرینڈز کی قیمت کے حوالے سے اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ جی فائیو میں اینڈرائڈ 6.0 مارشل مالو متعارف کرایا گیا ہے لیکن اس میں بھرپور تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اس میں سب سے مشکل چیلنج ایپلی کیشنز کی ٹرے کو سنبھالنا تھا۔ اس لئے تمام ایپلی کیشنز کے شارٹ کٹس ہوم پیج پر نمودار ہوں گے۔ آپ اس میں فولڈر بھی بنا سکتے ہیں اور چیزوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لاسکتے ہیں۔ ایل جی فرینڈز کے لئے اضافی سافٹ ویئر کی سپورٹ شامل ہوگی جس کے ساتھ منیجر ایپ بھی ہوگی جو آپ کی منسلکہ ڈیوائسز کا خیال رکھے گی۔ 

ایل جی کا کہنا ہے کہ یہ اسمارٹ فون اپریل کے اوائل تک اہم مارکیٹوں میں ری ٹیل میں دستیاب ہوگا۔ گمان یہ ہے کہ ان میں کوریا، امریکہ اور یورپ کے بعض ممالک شامل ہیں تاہم اس کی ابھی تصدیق ہونا باقی ہے۔ ایل جی نے اپنے جی فائیو اور اس سے منسلکہ سامان کی قیمت کا بھی اعلان نہیں کیا ہے۔ 


0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی