مرتے وقت انسان کی روح کیسے ضبط کی جاتی ہے؟ قرآن و احادیث کی روشنی میں
قرآن و حدیث میں مرنے والے کی روح کا قبض ہونے کا بیان:
اﷲ تعالیٰ انسانوں کی موت کے وقت روح قبض کرنے کیلئے فرشتے بھیجتا ہے، وہ اس کی روح قبض کرکے اﷲ تعالیٰ کی طرف لے جاتے ہیں۔ ( الانعام : ۶۱۔۶۲)
فرشتے انسان کے جسم میں تیرتے ہوئے، ڈوب کر آگے بڑھ کر اس کی روح کھینچ لیتے ہیں۔ ( نازعات: ۱ تا ۴)
ظالم لوگوں کی روح نکالتے ہوئے فرشتے ہاتھ بڑھا بڑھا کر کہہ رہے ہوتے ہیں نکالو اپنی روحوں کو۔ مرنے والے کی روح یہ جسم و دنیا سب کچھ چھوڑ کر اﷲ تعالیٰ کے پاس چلی جاتی ہے۔ ( الانعام: ۹۳۔۹۴)
جان کنی کے وقت جان گلے تک پہنچ جاتی ہے، پنڈلی سے پنڈلی مل جاتی ہے جان لیاجاتا ہے کہ اب جدائی کا وقت ہے اپنے رب کے پاس جانے کا وقت ہے۔ (القیامۃ:۲۶۔۳۰)
جب روح گلے میں آپہنچتی ہے انسان اس حالت کو دیکھ رہے ہوتے ہیں لیکن بے بس ہوتے ہیں۔ ( الواقعہ: ۸۳ تا ۸۷)
نبی صلی اﷲ علیہ و سلم نے فرمایا:
جب روح نکلتی ہے تو بصارت اس کے پیچھے نکل جاتی ہے۔ ( مسلم۔ کتاب الجنائز)
مومن مرتا ہے پیشانی کے پسینے سے۔ ( عن بریدۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ۔نسائی۔ کتاب الجنائز۔ باب علامۃ موت مومن)
جب بینائی مٹ جائے اور چھاتی میں دم آجائے اور بدن کے روئیں کھڑے ہوجائیں ( یہ اﷲ سے ملنے کا وقت ہے) ( عن عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ۔ نسائی۔کتاب الجنائز۔باب فی من احب)
کتاب اﷲ کے ان دلائل سے ثابت ہوا کہ:
٭ مرتے وقت روح قبض کرنے کیلئے فرشتے بھیجے جاتے ہیں۔
٭ فرشتے انسانوں کے جسم سے مختلف انداز میں روح نکالتے ہیں۔
٭ فرشتے روح نکال کر اﷲ تعالیٰ کی طرف لے جاتے ہیں۔
٭ موت کے وقت روح گلے تک آپہنچتی ہے۔
٭ روح کے جسم سے اخراج پر پنڈلی سے پنڈلی مل جاتی ہے۔
٭ جسم سے روح نکلتے ہی بصارت بھی جسم سے نکل جاتی ہے۔
٭ روح سارے جسم سے نکلتی ہوئی چھاتی میں آتی ہے، رواں رواں کھڑا ہو جاتا ہے، پیشانی پر پسینہ آجاتا ہے۔
حالت سکرات میں واقع ہونے والے اسی قسم کے معاملات عام مشاہدہ میں آتے ہیں۔
حالت ِنیند میں روح کا قبض ہونا:
اﷲ تعالیٰ رات کو سوتے ہوئے انسانوں کی روحیں قبض کرلیتا ہے اور پھر ان کو دوبارہ اٹھا دیتا ہے تا کہ طے شدہ وقت پورا ہو سکے۔ (الانعام:۶۰)
اﷲ تعالیٰ زندہ انسانوں کی روحیں ان کے سونے کے وقت قبض کرلیتا ہے اور پھر ان کو واپس چھوڑ دیتا ہے۔ ( الزمر: ۴۲)
نبی صلی اﷲ علیہ و سلم نے فرمایا کہ اﷲ تعالیٰ جب چاہتا ہے زندہ انسانوں کی روح قبض کرلیتا ہے اور جب چاہتا ہے انہیں لوٹا دیتا ہے۔ (بخاری،کتاب الصلوٰۃ، باب الاذان)
حَتّيٰٓ اِذَا جَاۗءَ اَحَدَهُمُ الْمَوْتُ ’’ ’’ یہاں تک کہ ان میں سے کسی موت آتی ہے ۔
ایک انسان کو موت کیسے آتی ہے ؟
اللہ تعالی فرماتاہے :
اَللّٰهُ يَتَوَفَّى الْاَنْفُسَ حِيْنَ مَوْتِهَا وَالَّتِيْ لَمْ تَمُتْ فِيْ مَنَامِهَا ۚ فَيُمْسِكُ الَّتِيْ قَضٰى عَلَيْهَا الْمَوْتَ ۔۔۔
’’ اللہ روحوں کو قبض کر لیتا ہے عین موت کے وقت، جو نہیں مرے ان کی نیند میں، پھر روک لیتا اس کی روح جس پر موت کا فیصلہ ہوجائے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ‘‘ (سورہ زمر، آیت ۴۲ )
موت کے وقت روح کیسے قبض کی جاتی ہے :
وَهُوَ الْقَاهِرُ فَوْقَ عِبَادِهٖ وَيُرْسِلُ عَلَيْكُمْ حَفَظَةً ۭﱑ اِذَا جَاۗءَ اَحَدَكُمُ الْمَوْتُ تَوَفَّتْهُ رُسُلُنَا وَهُمْ لَا يُفَرِّطُوْنَ 61 ثُمَّ رُدُّوْٓا اِلَى اللّٰهِ مَوْلٰىهُمُ الْحَقِّ ۭ اَلَا لَهُ الْحُكْمُ ۣ وَهُوَ اَسْرَعُ الْحٰسِبِيْنَ 62
’’ اور وہ ( اللہ ) پوری طرح قادر ہے اپنے بندوں پر، اور بھیجتا ہےتم پر نگراں ( فرشتے )، یہاں تک کہ تم میں کسی ایک موت کا وقت آجاتا ہے تو اسے قبض کرلیتے ہیں ہمارے بھیجے ہوئے اور وہ کوئی غلطی نہیں کرتے ۔ پھر ( یہ روح ) پلٹائے جاتی ہیں اللہ کی طرف جو انکا حقیقی مالک ہے، سن لو کہ حکم اسی کاہے وہ جلد حساب لینے والا ہے‘‘۔ ( سورہ انعام، آیت ۶۱۔۶۲ )
نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا :
حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ حَدَّثَنَا بُدَيْلٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ إِذَا خَرَجَتْ رُوحُ الْمُؤْمِنِ تَلَقَّاهَا مَلَکَانِ يُصْعِدَانِهَا قَالَ حَمَّادٌ فَذَکَرَ مِنْ طِيبِ رِيحِهَا وَذَکَرَ الْمِسْکَ قَالَ وَيَقُولُ أَهْلُ السَّمَائِ رُوحٌ طَيِّبَةٌ جَائَتْ مِنْ قِبَلِ الْأَرْضِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْکِ وَعَلَی جَسَدٍ کُنْتِ تَعْمُرِينَهُ فَيُنْطَلَقُ بِهِ إِلَی رَبِّهِ عَزَّ وَجَلَّ ثُمَّ يَقُولُ انْطَلِقُوا بِهِ إِلَی آخِرِ الْأَجَلِ قَالَ وَإِنَّ الْکَافِرَ إِذَا خَرَجَتْ رُوحُهُ قَالَ حَمَّادٌ وَذَکَرَ مِنْ نَتْنِهَا وَذَکَرَ لَعْنًا وَيَقُولُ أَهْلُ السَّمَائِ رُوحٌ خَبِيثَةٌ جَائَتْ مِنْ قِبَلِ الْأَرْضِ قَالَ فَيُقَالُ انْطَلِقُوا بِهِ إِلَی آخِرِ الْأَجَلِ قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ فَرَدَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَيْطَةً کَانَتْ عَلَيْهِ عَلَی أَنْفِهِ هَکَذَا
’’عبیداللہ بن عمر قواریری حماد بن زید بدیل عبداللہ بن شقیق ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جب کسی مومن کی روح نکلتی ہے تو دو فرشتے اسے لے کر اوپر چڑھتے ہیں تو آسمان والے کہتے ہیں کہ پاکیزہ روح زمین کی طرف سے آئی ہے اللہ تعالیٰ تجھ پر اور اس جسم پر کہ جسے تو آباد رکھتی تھی رحمت نازل فرمائے پھر اس روح کو اللہ عزوجل کی طرف لے جایا جاتا ہے پھر اللہ فرماتا ہے کہ تم اسے آخری وقت کے لئے لےجاو، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کافر کی روح جب نکلتی ہے تو آسمان والے کہتے ہیں کہ خبیث روح زمین کی طرف سے آئی ہے پھر اسے کہا جاتا ہے کہ اسے آخری وقت کے لئےلے جاو، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی چادر اپنی ناک مبارک پر اس طرح لگالی تھی (کافر کی روح کی بدبو ظاہر کرنے کے لییے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا فرمایا)‘‘۔
( مسلم، جنت اسکی نعمتیں اور اہل جنت کا بیان ، باب میت پر جنت یا دوزخ ۔ ۔ )
عَنْ کَعْبِ بْنِ مَالِکٍ الْأَنْصَارِيِّ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ أَنَّ أَبَاهُ کَعْبَ بْنَ مَالِکٍ کَانَ يُحَدِّثُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّمَا نَسَمَةُ الْمُؤْمِنِ طَيْرٌ يَعْلَقُ فِي شَجَرِ الْجَنَّةِ حَتَّی يَرْجِعَهُ اللَّهُ إِلَی جَسَدِهِ يَوْمَ يَبْعَثُهُ
’’ کعب بن مالک سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مومن کی روح ایک پرندےمیں جنت کے درخت سےوابستہ رہتی ہے یہاں تک کہ اللہ جل جلالہ پھر اس کو لوٹا دے گا اس کے بدن کی طرف جس دن اس کو اٹھائے گا‘‘ ۔
( موطا امام مالک، کتاب الجنائز ، باب جنازوں کے احکام میں مختلف احادیث )
الَّذِيْنَ تَتَوَفّٰىهُمُ الْمَلٰۗىِٕكَةُ ظَالِمِيْٓ اَنْفُسِهِمْ ۠فَاَلْقَوُا السَّلَمَ مَا كُنَّا نَعْمَلُ مِنْ سُوْۗءٍ ۭ بَلٰٓى اِنَّ اللّٰهَ عَلِيْمٌۢ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ 28 فَادْخُلُوْٓا اَبْوَابَ جَهَنَّمَ خٰلِدِيْنَ فِيْهَا ۭ فَلَبِئْسَ مَثْوَى الْمُتَكَبِّرِيْنَ 29
’’ جب فرشتے اپنے آپ ظلم کرنے والوں کی روحیں قبض کرتے ہیں ، تو وہ فورا سیدھے ہو جاتے ہیں ( کہتے ہیں ) ہم کوئی برائی کا کام تو نہیں کررہے تھے، ( فرشتے جواب دیتے ) ہاں ! اللہ خوب جانتا ہے جو کچھ تم کر رہے تھے۔ پس داخل ہو جاو جہنم کے دروازوں میں جہاں تم کو ہمیشہ رہنا ہے‘‘۔ ( سورہ نحل، آیت :۲۸۔۲۹ )
الَّذِيْنَ تَتَوَفّٰىهُمُ الْمَلٰۗىِٕكَةُ طَيِّبِيْنَ ۙ يَقُوْلُوْنَ سَلٰمٌ عَلَيْكُمُ ۙ ادْخُلُوا الْجَنَّةَ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ 32
’’ جب فرشتےنیک لوگوں کی روحیں قبض کرتے ہیں تو کہتے ہیں تم پر سلامتی ہو، داخل ہو جاو جنت میں ان اعمال کی وجہ سے جو تم کرتے تھے ‘‘۔ ( سورہ نحل، آیت :۳۲ )
پیش کردہ قرآنی آیات و احادیث کا خلاصہ یہ ہے کہ جب انسان کی موت کا وقت آتا ہے تو اللہ کے بھیجے ہوئے فرشتے اس کی روح قبض کرکے اللہ کے پاس لے جاتے ہیں، اللہ کا حکم ہوتا ہے کہ اسے آخری وقت یعنی قیامت تک لئے لے جاوٗ، ان روحوں کو ان کے اعمال کے لحاظ سے جنت یا جہنم میں پہنچا دیا جاتا ہے جہاں وہ قیامت تک رہیں گے۔ قیامت کے دن انہیں واپس انکے ان دنیاوی جسموں میں ڈال کر دوبارہ اٹھایا جائے گا۔ جب روح جسم سے نکل جاتی ہے تو اسےموت آجاتی ہے اور موت کا یہ دور قیامت تک چلے گا۔
قَالَ رَبِّ ارْجِعُوْنِ 99ۙلَعَلِّيْٓ اَعْمَلُ صَالِحًا فِيْمَا تَرَكْتُ كَلَّا
( تو) کہتا ہے اے میرے رب مجھے واپس لوٹا دے، تاکہ میں نیک عمل کروں جسے میں چھوڑ آیا ہوں،
قَالَ رَبِّ ارْجِعُوْنِ ( تو) کہتا ہے اے میرے رب مجھے واپس لوٹا دے۔
اس سے قبل ’’ موت ‘‘ کی تشریح میں اس بات کی وضاحت ہو چکی ہے کہ موت کے بعد اس کی روح اللہ تعالی کے پاس لے جائی جاتی ہے اور قیامت کا یہ دور اب اسے وہاں ہی گزارنا ہے، وہاں جا کر کیا ہوتا ہے؟
نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا:
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ عَنْ حُمَيْدٍ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَا مِنْ عَبْدٍ يَمُوتُ لَهُ عِنْدَ اللَّهِ خَيْرٌ يَسُرُّهُ أَنْ يَرْجِعَ إِلَی الدُّنْيَا وَأَنَّ لَهُ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا إِلَّا الشَّهِيدَ لِمَا يَرَی مِنْ فَضْلِ الشَّهَادَةِ فَإِنَّهُ يَسُرُّهُ أَنْ يَرْجِعَ إِلَی الدُّنْيَا فَيُقْتَلَ مَرَّةً أُخْرَ
عبداللہ بن محمد، معاویہ بن عمرو، ابواسحاق ، حمید، انس بن مالک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بندوں میں سے جو کوئی مرتا ہے اللہ کے پاس اس کے لئے کچھ بھلائی ہےتو وہ نہیں چاہتا کہ دنیا کی طرف لوٹ آئے چاہے اسے دنیا کی ہر چیز دے دی جائے۔ مگر شہید بوجہ اس کے کہ وہ شہادت کی فضیلت دیکھتا ہے لہٰذا وہ چاہتا ہے کہ دنیا کی طرف واپس لوٹ آئے اور دوبارہ پھر قتل کیا جائے۔‘‘( بخاری، کتاب :جہاد و سیرت، باب بڑی آنکھوں والی حوروں کا بیان )
مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَا أَحَدٌ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ يُحِبُّ أَنْ يَرْجِعَ إِلَی الدُّنْيَا وَلَهُ مَا عَلَی الْأَرْضِ مِنْ شَيْئٍ إِلَّا الشَّهِيدُ يَتَمَنَّی أَنْ يَرْجِعَ إِلَی الدُّنْيَا فَيُقْتَلَ عَشْرَ مَرَّاتٍ لِمَا يَرَی مِنْ الْکَرَامَةِ
محمد بن بشار، غندر، شعبہ، قتادہ، انس بن مالک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص جنت میں داخل ہوتا ہے، وہ اس بات کو نہیں چاہتا، کہ دنیا کی طرف پھر لوٹ جائے، چاہے دنیا میں اسے دنیا بھر کی چیزیں مل جائیں، البتہ شہید یہ چاہتا ہے کہ وہ ہر بار دنیا کی طرف لوٹا یا جاتا رہے، تاکہ وہ دس مرتبہ قتل کیا جائے، کیونکہ وہ قتل فی سبیل اللہ کی فضیلت دیکھ چکا ہے۔‘‘
( بخاری، کتاب جہاد و سیر ، باب : کتاب: جہاد اور سیرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم،باب
شہید کا دنیا میں دوبارہ جانے کی تمنا کرنے کا بیان)
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ حَبِيبِ بْنِ عَرَبِيٍّ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ کَثِيرٍ الْأَنْصَارِيُّ قَال سَمِعْتُ طَلْحَةَ بْنَ خِرَاشٍ قَال سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ لَقِيَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لِي يَا جَابِرُ مَا لِي أَرَاکَ مُنْکَسِرًا قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ اسْتُشْهِدَ أَبِي قُتِلَ يَوْمَ أُحُدٍ وَتَرَکَ عِيَالًا وَدَيْنًا قَالَ أَفَلَا أُبَشِّرُکَ بِمَا لَقِيَ اللَّهُ بِهِ أَبَاکَ قَالَ قُلْتُ بَلَی يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ مَا کَلَّمَ اللَّهُ أَحَدًا قَطُّ إِلَّا مِنْ وَرَائِ حِجَابٍ وَأَحْيَا أَبَاکَ فَکَلَّمَهُ کِفَاحًا فَقَالَ يَا عَبْدِي تَمَنَّ عَلَيَّ أُعْطِکَ قَالَ يَا رَبِّ تُحْيِينِي فَأُقْتَلَ فِيکَ ثَانِيَةً قَالَ الرَّبُّ عَزَّ وَجَلَّ إِنَّهُ قَدْ سَبَقَ مِنِّي أَنَّهُمْ إِلَيْهَا لَا يُرْجَعُونَ
یحیی بن حبیب بن عربی، موسیٰ بن ابراہیم بن کثیر انصاری، طلحة بن خراش، جابربن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کی میری نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جابر کیا بات ہے؟۔ میں تمہیں شکستہ حال کیوں دیکھ رہا ہوں۔ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے والد شہید ہوگئے اور قرض و عیال چھوڑ گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیا میں تمہیں اس چیز کی خوشخبری نہ سناؤں جس کے ساتھ اللہ تعالیٰ تمہارے والد سے ملاقات کی عرض کیا کیوں نہیں یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے تمہارے والد کے علاوہ ہر شخص سے پردے کے پیچھے سے گفتگو کی لیکن تمہارے والد کو زندہ کر کے ان سے بالمشافہ گفتگو کی اور فرمایا اے میرے بندے تمنا کر۔ تو جس چیز کی تمنا کرے گا میں تجھے عطا کروں گا۔ انہوں نے عرض کیا اے اللہ مجھے دوبارہ زندہ کر دے تاکہ میں دوبارہ تیری راہ میں قتل ہو جاؤں۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا میری طرف سےفیصلہ ہو چکا کہ یہ سب دنیا میں واپس نہیں بھیجےجائیں گے۔‘‘
( ترمذی – کتاب قرآن کی تفسیر کا بیان ، باب سورہ آل عمران کے متعلق)
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی وَأَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ کِلَاهُمَا عَنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ ح و حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ وَعِيسَی بْنُ يُونُسَ جَمِيعًا عَنْ الْأَعْمَشِ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ وَاللَّفْظُ لَهُ حَدَّثَنَا أَسْبَاطٌ وَأَبُو مُعَاوِيَةَ قَالَا حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُرَّةَ عَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ سَأَلْنَا عَبْدَ اللَّهِ عَنْ هَذِهِ الْآيَةِ وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتًا بَلْ أَحْيَائٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ يُرْزَقُونَ قَالَ أَمَا إِنَّا قَدْ سَأَلْنَا عَنْ ذَلِکَ فَقَالَ أَرْوَاحُهُمْ فِي جَوْفِ طَيْرٍ خُضْرٍ لَهَا قَنَادِيلُ مُعَلَّقَةٌ بِالْعَرْشِ تَسْرَحُ مِنْ الْجَنَّةِ حَيْثُ شَائَتْ ثُمَّ تَأْوِي إِلَی تِلْکَ الْقَنَادِيلِ فَاطَّلَعَ إِلَيْهِمْ رَبُّهُمْ اطِّلَاعَةً فَقَالَ هَلْ تَشْتَهُونَ شَيْئًا قَالُوا أَيَّ شَيْئٍ نَشْتَهِي وَنَحْنُ نَسْرَحُ مِنْ الْجَنَّةِ حَيْثُ شِئْنَا فَفَعَلَ ذَلِکَ بِهِمْ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ فَلَمَّا رَأَوْا أَنَّهُمْ لَنْ يُتْرَکُوا مِنْ أَنْ يُسْأَلُوا قَالُوا يَا رَبِّ نُرِيدُ أَنْ تَرُدَّ أَرْوَاحَنَا فِي أَجْسَادِنَا حَتَّی نُقْتَلَ فِي سَبِيلِکَ مَرَّةً أُخْرَی فَلَمَّا رَأَی أَنْ لَيْسَ لَهُمْ حَاجَةٌ تُرِکُوا
یحیی بن یحیی، ابوبکر بن ابی شیبہ، ابی معاویہ، اسحاق بن ابراہیم، جریر، عیسیٰ بن یونس، اعمش، محمد بن عبداللہ بن نمیر مسروق سے روایت ہے کہ ہم نے عبداللہ رضی اللہ عنہ سے اس آیت کے بارے میں سوال کیا جنہیں اللہ کے راستہ میں قتل کیا جائے انہیں مردہ گمان نہ کرو بلکہ وہ زندہ ہیں اپنے رب کے پاس سے رزق دیئے جاتے ہیں تو انہوں نے کہا ہم نے بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں سوال کیا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ان کی روحیں سر سبز پرندوں کے جسموںمیں ہیں ،ان کے لئے ایسی قندیلیں ہیں جو عرش کے ساتھ لٹکی ہوئی ہیں اور وہ جنت میں جہاں چاہیں پھرتی رہتی ہیں پھر انہی قندیلوں میں واپس آ جاتی ہیں۔ ان کا رب ان کی طرف متوجہ ہوا اور ان سے پوچھا کہ کیا تمہیں کسی چیز کی خواہش ہے ، انہوں نےعرض کیا ہم کس چیز کی خواہش کریں حالانکہ ہم جہاں چاہتے ہیں جنت میں پھرتے ہیں اللہ تعالیٰ ان سے اس طرح تین مرتبہ فرماتا ہے جب انہوں نے دیکھا کہ انہیں کوئی چیز مانگے بغیر نہیں چھوڑا جائے گا، تو انہوں نے عرض کیا : اے رب ،ہم چاہتے ہیں کہ ہماری روحوں کو ہمارے جسموں میں لوٹا دیں یہاں تک کہ ہم تیرے راستہ میں دوسری مرتبہ قتل کئے جائیں جب اللہ نے دیکھا کہ انہیں اب کسی چیز کی ضرورت نہیں تو انہیں چھوڑ دیا ۔‘‘
( مسلم ، کتاب امارت و خلافت ، باب : شہدا کی روحیں )
قرآن مجید کی زیر نظر سورہ مومنون کی آیت نمبر ۹۹۔۱۰۰ میں اس بات کا ذکر ہے کہ فاجرفاسق کی روحیں اللہ تعالی کے پاس جانے کے بعد دنیا میں واپس بھیجے جانے کی درخواست کرتی ہیں۔ مندرجہ بالا احادیث سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ شہید بھی اسی بات کی درخواست کرتا ہے کیونکہ اس نے شہادت کی فضیلت دیکھ لی ہوتا ہے اور چاہتا ہے کہ دوبارہ دنیا میں بھیجا جائے تاکہ بار بار اس فضیلیت کو پھر پالے۔ اس کے برعکس دوسرے مومن جنہیں جنت کی نعمتیں حاصل ہو چکی ہوتی ہیں وہ دوبارہ اس دنیا میں بھیجے جانے کی تمنا نہیں کرتے چاہے انہیں ساری دنیا اور اس کی نعمتیں ہی دے دی جائیں، کیونکہ انہیں یقین ہو چکا ہوتا ہے کہ جنت کی نعمتوں کے سامنے ساری دنیا کی کوئی اہمیت نہیں۔
لَعَلِّيْٓ اَعْمَلُ صَالِحًا
’’ تاکہ نیک عمل کرے ‘‘ : اس سےقبل قرآن کی سورہ نحل کی آیت پیش کی جاچکی ہے ( اور بھی آیات اس بارے میں موجود ہیں) کہ کافروں کی روحوں کو جہنم میں داخل کردیا جاتا ہے۔ اب جب وہ اس عذاب کو دیکھ لیتے ہیں اور انہیں احساس ہو جاتا ہے کہ آخر ہمارا یہ انجام کیوں ہوا، ہم نے دنیا میں زندگی کو اس طرح نہیں بسر کیا جس طرح ہمارے رب کو مطلوب تھا، صالح اعمال کے بجائے اللہ کی نافرمانی کی اور اپنی زندگی کو بداعمالیوں سے پر کردیا۔لہذا اب وہ چاہتے ہیں کہ انہیں دوبارہ دنیا میں بھیج دیا جائے اور دوبارہ بھیجے جانے پر وہ بد اعمالیوں کے بجائے نیک اعمال کریں تاکہ اس عذاب سے بچ سکیں۔
فِيْمَا تَرَكْتُ ’’ جسے میں چھوڑ آیا ہوں ‘‘
انسان کی یہ روح کس چھوڑ کر گئی تھی اور اب کہاں واپس پلٹانے کی درخواست کر رہی ہے:
اللہ تعالی فرماتا ہے :
وَمَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰي عَلَي اللّٰهِ كَذِبًا اَوْ قَالَ اُوْحِيَ اِلَيَّ وَلَمْ يُوْحَ اِلَيْهِ شَيْءٌ وَّمَنْ قَالَ سَاُنْزِلُ مِثْلَ مَآ اَنْزَلَ اللّٰهُ ۭ وَلَوْ تَرٰٓي اِذِ الظّٰلِمُوْنَ فِيْ غَمَرٰتِ الْمَوْتِ وَالْمَلٰۗىِٕكَةُ بَاسِطُوْٓا اَيْدِيْهِمْ ۚ اَخْرِجُوْٓا اَنْفُسَكُمْ ۭ اَلْيَوْمَ تُجْزَوْنَ عَذَابَ الْهُوْنِ بِمَا كُنْتُمْ تَقُوْلُوْنَ عَلَي اللّٰهِ غَيْرَ الْحَقِّ وَكُنْتُمْ عَنْ اٰيٰتِهٖ تَسْتَكْبِرُوْنَ 93 وَلَقَدْ جِئْتُمُوْنَا فُرَادٰي كَمَا خَلَقْنٰكُمْ اَوَّلَ مَرَّةٍ وَّتَرَكْتُمْ مَّا خَوَّلْنٰكُمْ وَرَاۗءَ ظُهُوْرِكُمْ ۚ وَمَا نَرٰي مَعَكُمْ شُفَعَاۗءَكُمُ الَّذِيْنَ زَعَمْتُمْ اَنَّهُمْ فِيْكُمْ شُرَكٰۗؤُا ۭ لَقَدْ تَّقَطَّعَ بَيْنَكُمْ وَضَلَّ عَنْكُمْ مَّا كُنْتُمْ تَزْعُمُوْنَ 94ۧ
’’اور اس سے بڑھ کر گمراہ کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹ باندھے اور کہے کہ مجھ پر بھی وحی نازل ہوتی ہے، حالانکہ اس پر کوئی چیز نازل نہیں ہوئی ، یا وہ جو یہ کہے کہ جیسا اللہ نے نازل کیا ہے ایسا میں بھی لاتا ہوں،کاش تم دیکھو ایسے ظالموں کو موت کی حالت میں اور فرشتے ہاتھ بڑھا بڑھا کر کہتے ہیں کہ نکالو اپنی روحوں کو ، آج کے دن تمہیں بدترین عذاب سے نوازا جائے گا جیسا کہ تم اللہ پر غیر حق کہا کرتےاور اللہ کی آیات سے استکبار کیا کرتے تھے۔ ( قبض روح کے بعد اللہ تعالی فرماتا ہے ) اور یقینا تم پہنچ گئے ہمارے پاس جیسا کہ ہم نے تمہیں پہلی مرتبہ پیدا کیا تھا ،اور تم چھوڑ آئے ہو اپنی پیٹھ کے پیچھے جو کچھ ہم نے تمہیں عطا کیا تھا، اور ہم نہیں دیکھتے تمہارے ساتھی تمہارے سفارشیوں کو جن کے متعلق تمہارا گمان تھا کہ تھا کہ وہ تمہارے شریک ہیں، یقینا تمہارے آپس کے سارے رابطے ختم ہو گئے اور تم سے کھو گئے وہ سب جنکا تمہیں گمان تھا ۔‘‘ ( سورہ انعام : ۳۹۔۹۴ )
وَّتَرَكْتُمْ مَّا خَوَّلْنٰكُمْ وَرَاۗءَ ظُهُوْرِكُمْ’’اور تم چھوڑ آئے ہو اپنی پیٹھ کے پیچھے جو کچھ ہم نے تمہیں عطا کیا تھا،‘‘
یعنی انسان کی روح ہر وہ چیز چھوڑ کر چلی جاتی ہے جو کچھ اللہ تعالی نے اس عطا کیا ہوتا ہے۔ دنیا میں اللہ تعالی نے سب سے پہلے اسے ایک جسم عطا فرمایا، پھر بے شمار نعمتیں عطا فرمائیں، سانس کے لئے ہوا، پینے کے لئے پانی، کھانے کے لئے اناج ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
لیکن جب اس کی موت آتی ہے تو اس روح کو عطا کردہ تمام تر چیزیں وہ روح چھوڑ کر چلی جاتی ہے۔ سورہ مومنون کی زیر نظر اس آیت میں بیان کیا گیا ہے فِيْمَا تَرَكْتُ ’’ جسے میں چھوڑ آیا ہوں ‘‘ یعنی روح اللہ تعالی سے درخواست کرتی ہے کہ مجھے واپس اس میں لوٹا دے جس میں چھوڑ آیا ہوں ، میرا جسم ، میری دنیا، میرا گھربار ۔ ۔ وغیرہ وغیرہ ( اس سے قبل پیش کردہ احادیث میں بھی یہی بتایا گیا کہ وہ اللہ سے یہی درخواست کرتے ہیں کہ اے اللہ ہماری روحوں کو ہمارے جسموں میں ڈال دیا جائے اور دوبارہ شیادت پانے کے لئے ہمیں واپس دنیا میں بھیج دیا جائے۔)
یہاں اللہ فرماتا ہے كَلَّا ۭ اِنَّهَا كَلِمَةٌ هُوَ قَاۗىِٕلُهَا ۭ ہزگز نہیں، یہ تو محض ایک بات ہے جو یہ کہہ رہا ہے ۔ یعنی بس یہ ایک بے تکی سی بات ہے کہ جو وہ کہہ رہا ہے ، كَلَّا ہرگز نہیں، یعنی یہ ایک ناممکن بات ہے، یہ اللہ کا قانون نہیں کہ وہ انہیں واپس بھیج دے۔ وَمِنْ وَّرَاۗىِٕهِمْ بَرْزَخٌ اِلٰى يَوْمِ يُبْعَثُوْنَ اور ان سب کے پیچھے ایک آڑ ہے اٹھائے جانے والے دن تک ‘‘
اوپر اس آیت کے پہلے حصوں کی وضاحت قرآن و حدیث کے تحت کردی گئی ہے کہ مرنے والے کو روح موت کے وقت فرشتے قبض کرکے اللہ تعالی کے پاس لے جاتے ہیں اور پھر حکم ہوتا ہے کہ اسے آخری وقت تک کے لئے لے جاو، قرآن و حدیث سے اس بات کی مزید وضاحت کردیتی ہیں کہ اسے اس کے مراتب کے لحاظ سے جنت یاجہنم میں داخل کردیا جاتا ہے، مومن کو جنت کی نعمتیں ملتی ہیں تو دینا کی طرف واپس آنے کا سوچتا بھی نہیں البتہ شہید ، شہادت کی فضیلت کی وجہ سے دوبارہ دنیا میں بھیجے جانے کی درخواست کرتا ہے کہ ان کی روحوں کو واپس ان کے جسموں میں لوٹا دیا جائے تاکہ وہ دنیا میں دوبارہ جہاد کر کے شہادت کی اس فضیلت کو دوبارہ پا لیں۔ اسی طرح اسی آیت میں بیان کیا گیا ہے کہ کافر و فاسق کی روحیں بھی دوبارہ اس دنیا میں واپس بھیجے جانے کی درخواست کرتی ہیں جس کے جواب میں اللہ تعالی نے فرما دیا کہ یہ محض ایک بات کہہ رہا ہے، ہر گز نہیں، وَمِنْ وَّرَاۗىِٕهِمْ بَرْزَخٌ اِلٰى يَوْمِ يُبْعَثُوْنَ ’’اور ان سب کے پیچھے ایک آڑ ہے اٹھائے جانے والے دن تک ‘‘۔
بتایا گیا کہ ان سب مرنے والوں، یعنی دنیا میں آج تک جتنے بھی لوگ مر چکے ہیں، ان سب کی روحوں کے پیچھے صرف ایک آڑ ہے۔ یعنی’’ برزخ ‘‘ صرف ایک ہے اور ان کے پیچھے ہے، گویا اب جب کہ یہ روحیں جو اللہ تعالی کے پاس پہنچ چکی ہیں اب یہ دنیا میں واپس جانا چاہیں تو ان کی پشت پر ایک آڑ ہے۔ یعنی اُس عالم سےواپسی پر ایک ایسی روک ہے کہ جو انہیں اس دنیا میں واپس نہیں جانے دے گی۔
کتاب اﷲ سے نیند میں روح قبض کئے جانے کیلئے نہ تو کسی فرشتے کو بھیجے جانے کا ذکر ملتا ہے اور نا ہی جسم سے روح کے اخراج اور اسے اﷲ تعالیٰ کے پاس لے جانے کا کوئی عقیدہ ملتا ہے۔موت کے وقت جب روح اس جسم سے نکال لی جاتی ہے تو یہ جسم مردہ لاش بن جاتا ہے ، بصارت فوراً ہی جسم سے نکل جاتی اور دیگر تمام حواس بھی قیامت تک کیلئے ختم ہوجاتے ہیں، اس کے برخلاف سوتے ہوئے شخص کا جسم مردہ نہیں ہوتا سانس چل رہی ہوتی ہے ، کھانا ہضم ہوتا ہے،موسم کی گرمی و سردی کو بھی محسوس کرتا ہے، کچھ حواس معطل ،کچھ نیم معطل اور کچھ کام کررہے ہوتے ہیں اسی حوالہ سے نیند کو موت سے مشابہت دی جاتی ہے۔اب جس روح کے جسم سے نکلنے کا کوئی عقیدہ قرآن و حدیث سے ثابت ہی نہیں اور ناہی یہ ثابت ہے کہ یہ روح اﷲ تعالیٰ کے پاس لے جائی جاتی ہے تو اس روح کا واپس جسم میں لوٹایا جانا کیسا؟
موت کے وقت جسم سے روح کے اخراج کی وجہ سے تمام حواس قیامت تک کیلئے ختم ہوجاتے ہیں لیکن حالت نیند میں ایسا نہیں ہوتا اس سے قیاس کیا جاتا ہے کہ یہ توفیٰ یعنی’’ رو ح کا قبضے میں لے لینا‘‘جسم کے اندر ہی ہوتا ہے جس کی وجہ سے کچھ حواس معطل، کچھ نیم معطل اور کچھ کام کررہے ہوتے ہیں نیز کتاب اﷲ سے اس روح کے جسم سے اخراج کا کوئی ثبوت نہ ملنا اس قیاس کو مزید تقویت دیتا ہے۔ See less
ایک تبصرہ شائع کریں