کراچی: پاکستان کے فری لانسرز اور ریموٹ ورکرز کو بیرون ممالک خصوصا ً امریکہ سے زرمبادلہ وصول کرنے کی خدمات فراہم کرنے والی فنٹیک کمپنی ایلیویٹ(Elevate) نے جنوبی ایشیا میں اپنی خدمات کا دائرہ وسیع کرنے کیلئے 5 ملین ڈالر کی نئی فنڈنگ حاصل کرلی ہے۔
ایلیویٹ دبئی اور لندن میں رجسٹرڈ کمپنی ہے جو گزشتہ ایک سال میں تقریبا 10 ملین ڈالر کی فنڈنگ حاصل کر چکی ہے اور پاکستان کے 50 ہزار سے زائد فری لانسرزاور ریموٹ ورکرز ایلویٹ کے ذریعے بیرون ملک اپنی خدمات کے ذریعے حاصل ہونے والی آمدنی کو قیمتی زرمبادلہ کی شکل میں پاکستان لا رہے ہیں۔ کمپنی کے کل ڈیڑھ لا کھ سے زائد صارفین دنیا بھر میں اسکی خدمات سے مستفید ہو رہے ہیں۔
پاکستانی فری لانسرز کی جانب سے بے پناہ پذیرائی کے نتیجے میں کمپنی مستقبل قریب میں 5 لاکھ سے زائدپاکستان کے فری لانسرز اور ریموٹ ورکرز تک اپنی خدمات کا دائرہ وسیع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تا کہ زیادہ سے زیادہ آئی ٹی پروفیشنلز امریکہ اور دنیا کے دوسرے ممالک سے اپنی آئی ٹی خدمات کے بدلے میں باآسانی ڈالرز وصول کر سکیں۔
ایلیویٹ پاکستانی آئی ٹی فری لانسرز کو پے پال، فائیور، اپ ورک، ڈیل اور ٹاپ ٹل جیسے پلیٹ فارمز سے حاصل ہونے والی آمدنی کو پاکستان میں وصول کرنے کے عمل کو آسان بناتی ہے اورزرمبادلہ کے بہترین ریٹس بھی فراہم کرتی ہے۔کمپنی اپنے صارفین کو آن لائن پیمنٹس کیلئے ورچوئل ڈیبٹ کارڈ کی سہولت بھی فراہم کرتی ہے۔
ایلیویٹ کے صارفین کی حاصل شدہ رقم امریکا کے 172 سال پرانے بینک بنگو ر سیونگز بینک میں محفوظ ہوتی ہے جوکہ FDIC ممبر بینک ہے اور ایف ڈی آئی سی کی جانب سے صارفین کی رقم ڈھائی لاکھ ڈالر تک انشورڈ بھی کی جاتی ہے یہ سہولت پاکستان، بنگلہ دیش، فلپائن جیسے ممالک میں کوئی دوسرا دارہ فراہم نہیں کررہا۔
ایلیوٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر خالد کینان نے کہا کہ فری لانسنگ اور ریموٹ ورک پاکستان جیسے ممالک کیلئے زرمبادلہ کمانے کا اہم ذریعہ ہیں۔ اپ ورک، فائیور اور ڈیل جیسے پلیٹ فارمز کے ذریعے پاکستانی آئی ٹی پروفیشنلز کیلئے ڈالر میں آمدنی حاصل کرنے کے مواقع پیدا ہوگئے ہیں۔ ا نہوں نے کہا کہ ا یلیویٹ کا عزم ہے کہ پاکستانی فری لانسرزاور ریموٹ ورکرز با آسانی اور اچھے ایکسچینج ریٹ پر اپنی آمدنی کو پاکستان لا سکیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں