اسٹاک ہوم کے قریب فائرنگ میں سلوان مومیکا کی ہلاکت
سوئیڈن میں کئی بار قرآن سوزی کرنے والے عراقی شہری سلوان مومیکا کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق 38 سالہ مومیکا کو اسٹاک ہوم کے قریب سودرتیلیا میں گولی ماری گئی، جہاں پولیس کو بدھ کی رات ایک اپارٹمنٹ میں گولی لگنے والے شخص کی اطلاع ملی، جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔
مومیکا نے 2023 میں کئی بار قرآن جلانے اور بے حرمتی کرنے کے واقعات کیے، جن کی ویڈیوز دنیا بھر میں وائرل ہوئیں۔ ان واقعات پر مسلم ممالک میں شدید غم و غصہ پایا گیا اور بعض مقامات پر ہنگامے اور فسادات بھی دیکھنے میں آئے۔ استغاثہ کے مطابق پانچ افراد کو قتل کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے، تاہم تحقیقات ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔ سوئیڈش وزیرِاعظم الف کرسٹرسن نے بھی سیکیورٹی سروس کی شمولیت کی تصدیق کی، کیونکہ اس واقعے میں کسی غیر ملکی طاقت کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں