لاہور: ڈی ڈبلیو پی گروپ کی ڈویژن ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز نے ڈیل پارٹنر ایوارڈ Dell Partner Award جیت لیا. بیسٹ سٹوریج کیٹگری میں ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز کو اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔
ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز کو دنیاکی صف اول کی کمپنی ڈیل(Dell) کی جانب سے یہ ایوارڈ پاکستان میں توانائی کے شعبے میں کام کرنے والی ایک کمپنی کو سروسز فراہم کرنے پر دیا گیا جس میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے سٹوریج انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کیا گیا۔ اس پیچیدہ کام کرنے کے لیے جدید ترین آپریٹنگ سسٹم اور آیپلیکیشن کی ضرورت تھی جسے ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز کے بزنس سلیوشنز یونٹ نے غیر معمولی مہارت کے ساتھ سرانجام دیا۔اس کامیابی کے ساتھ ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز اپنے شعبے میں ایک خاص مقام بنا چکا ہے۔
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے، ڈی ڈبلیوپی ٹیکنالوجیز کے چیف آپریٹنگ آفیسر روحیل بشیر نے کہا, ''اس ایوارڈ کو حاصل کرنا ہماری کمپنی کی بہترین کارکردگی اور ملک میں جدت لانے کے عزم کا ثبوت ہے۔ دنیا بھر میں مقبول ڈیل ٹیکنالوجیز کا یہ ایوارڈ حاصل کرنا ہمارے لیے باعث فخر ہے اس کو حاصل کرنے سے ہمارے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں اور ہم آئندہ بھی اپنے صارفین کی جدید ترین ضروریات کو پورا کرتے رہیں گے''۔
ایک تبصرہ شائع کریں