معروف کاروباری شخصیت حسین داؤد کو ہلالِ امتیاز ایوارڈ سے نوازا گیا

حسین داؤد کوہلالِ امتیاز ایوارڈ سے نوازاگیا ہے

کراچی: معروف کاروباری شخصیت حسین داؤد کو ملک کیلئے ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں پاکستان کے اعلیٰ ترین سول اعزازات میں سے ایک ہلالِ امتیاز ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

 حسین داؤد نے گراس روٹ سطح پر تعلیم کی بہتری کیلئے کوششوں میں اہم کردار اداکیا ہے۔ سائنس، تحقیق اور جدّت قومی ترقی میں ریڑھ کی ہڈ ی کی حیثیت رکھتی ہیں لیکن پاکستان میں ابھی تک ان شعبوں میں مضبوط بنیادیں استوار کرنے کیلئے جدوجہد کی جارہی ہے۔ اس خلا کو دیکھتے ہوئے حسین داؤد نے ٹی ڈی ایف میگنیفائی سائنس سینٹر کا آغاز کیا تاکہ بچوں اور نوجوانوں کیلئے سائنس سیکھنے کے مواقع فراہم کیے جاسکیں۔

 

تعلیم سے ان کی فیملی کی دیرینہ وابستگی ہے جس میں داؤد کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (جسے بعد میں نیشنلائز کرکے یونیورسٹی یونیورسٹی کا دجہ دے دیاگیا)اور داؤد پبلک اسکول کا قیام شامل ہے۔ داؤد پبلک اسکول 1980کی دہائی سے لڑکیوں کو اعلیٰ معیار کی تعلیم فراہم کررہا ہے۔ حال ہی میں، حسین داؤد نے کراچ اسکول آف بزنس اینڈ لیڈرشپ کے قیام میں کلیدی کردار ادا کیا جس میں پاکستان کے نجی اور سماجی شعبوں کیلئے کردار پر مبنی قیادت پر مرکوز کی جاتی ہے۔

 

انسان دوستی کے علاوہ حسین داؤد نے اینگرو کی سرمایہ کاری کے ذریعے پاکستان کے معاشی منظر نامے کی تشکیل میں بھی کلیدی کردار ادا کیاہے۔گزشتہ 20سالوں میں حسین داؤد کی بورڈ سربراہی میں اینگرو نے کھاد، خوراک،توانائی، پیٹروکیمیکلزاور ٹیلی کام کے بنیادی انفرااسٹرکچر میں پراجیکٹس قائم کیے ہیں جو ہزاروں لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ حقیقی معاشی ترقی میں حصہ ڈال رہے ہیں۔ حسین داؤد یہ مانتے ہوئے کہ پاکستان کی عالمی ساکھ اس کے چیلنجزکا کھلے دل سے مقابلہ کرنے پر منحصر ہے سچائی اورشفافیت کیلئے بھی آواز اٹھاتے رہے ہیں۔

2020میں کوویڈ19کے دوران حسین داؤد نے متاثرین کی مالی معاونت او ر فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرزکو سپورٹ فراہم کرنے کیلئے ایک ارب روپے کی امداد دینے کاعہدکیا۔یہ حوصلہ افزا ہے ملک کی ترقی میں حسین داؤد جیسے رہنماؤں کی خدمات کا اعتراف کیا جاتاہے۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی