لاہور : پاکستان کا مشہور کنزیومر الیکٹرانکس برانڈ ایکو اسٹار، لاہور پولو کلب کے ساتھ ملکر ایکو اسٹار سپر لیگ 2025 کا انعقاد کرائے گا۔ یہ ٹورنامنٹ چار ہفتوں تک جاری رہے گا، جس میں 10 ٹیمیں حصہ لیں گی۔
اس حوالے سے لاہور پولو کلب میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ایکو اسٹار کے ڈائریکٹر طہٰ محمد نسیم، لاہور پولو کلب کے فیصل خان، میڈیا، اسپورٹس مین اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
اس حوالے سے لاہور پولو کلب میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ایکو اسٹار کے ڈائریکٹر طہٰ محمد نسیم، لاہور پولو کلب کے فیصل خان، میڈیا، اسپورٹس مین اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایکو اسٹار کے ڈائریکٹر طہٰ محمد نسیم نے کہا کہ ایکو اسٹار ہمیشہ سے کھیلوں کی ترقی اور بہترین معیار کے فروغ کے لیے کوشاں رہا ہے۔ پولو ایک ایسا کھیل ہے جو مہارت، جذبے اور روایت کا حسین امتزاج ہے، لاہور پولو کلب کے ساتھ مل کر ایکو اسٹار سپر لیگ 2025 کا انعقاد کرنے کا مقصد کھیلوں کی سرپرستی کرنا اور کمیونٹی کے لیے معیاری اسپورٹس انٹرٹینمنٹ فراہم کرنا ہے۔"
لاہور پولو کلب کے نمائندے فیصل خان نے اس موقع پر کہا کہ ایکو اسٹار کی کھیلوں کے فروغ میں دلچسپی سپورٹس کے فروغ کے لیے اہم ہے، ایکو اسٹار سپر لیگ 2025 نہ صرف بہترین کھلاڑیوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرے گی بلکہ اس کھیل کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہوگا۔
یہ لیگ چار ہفتے جاری رہے گی، جس میں دو الگ الگ ٹورنامنٹس ہوں گے، ہر ٹورنامنٹ دو ہفتے پر مشتمل ہوگا جس میں ملک کے بہترین پولو کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا۔
ایک تبصرہ شائع کریں