ایمریٹس کی طرف سے ایس او ایس چلڈرنز ویلیجز کے بچوں کیلئے خصوصی 107 تحائف کے عطیات

کراچی :  تعلیم سماجی ترقی کی سب سے اہم بنیاد ہے، جو معاشی خودمختاری کے لئے کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی بین الاقوامی ایئرلائن ایمریٹس نے بچوں کے لیے تعلیم کو قابل رسائی بنانے اور پاکستان کے اقدامات کی معاونت کے لیے ضروری سامان اور محدود تعداد میں خصوصی تیارکردہ بیگز فلاحی ادارے ایس او ایس چلڈرنز ویلیجز(SOS Children's Villages)کو عطیات میں فراہم کئے ہیں۔

پاکستان اپنے تعلیمی نظام میں نمایاں اصلاحات لایا ہے اور ملک بھر میں بچوں کو تعلیم کے مساوی مواقع فراہم کرنے کے لئے اپنے بنیادی ڈھانچے اور وسائل کو مسلسل بہتر بنایا ہے۔ دیہی علاقوں میں بچوں کی تعلیم تک رسائی کو شروع کرنے کی کاوشوں میں معاونت کے لئے ایمریٹس نے ایس او ایس چلڈرنز ولیجز SOS Children's Villages) کے طلباء کو اسٹیشنری، کتابوں اور حفظان صحت کے سامان سے بھرے 107 اسٹائلش و پائیدار بیگز عطیہ کئے ہیں۔ اس فلاحی ادارے کا انتخاب احتیاط سے کیا گیا تھا کیونکہ یہ پسماندہ نوجوانوں کو اپنی تعلیم جاری رکھنے کے لئے مقامی آبادی میں سازگار ماحول پیدا کرتا ہے۔ یہ ادارہ نوجوانوں کی مدد کرنے اور تعلیم پر خصوصی توجہ دینے کی دیرینہ روایت رکھتا ہے۔ یہ اقدام ایئر لائن کے اس عزم کو بھی تقویت دیتا ہے کہ وہ پائیدار تعلقات قائم کرکے ان علاقوں میں عملی نتائج پیدا کرکے 'لوگوں کو جوڑنے' کے لیے پرعزم ہے جہاں وہ سرگرم عمل ہے۔



ایمریٹس کے نائب صدر برائے پاکستان، محمد النہری الہاشمی نے کہا، ''ہم ایس او ایس ولیج جیسی تنظیموں کے ساتھ اشتراک پر خوش ہیں جو اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی ہدف نمبر 4 کو آگے بڑھانے کے ہمارے عزم میں شریک ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ہر بچے کی معیاری تعلیم تک رسائی ہو اور اسے سیکھنے، پھلنے پھولنے اور اپنی پوری صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کا موقع ملے۔ پاکستان بھر میں 17 برانچز کے ساتھ ایس او ایس چلڈرنز ولیجز کا وسیع نیٹ ورک ہے۔ لاوارث یا یتیم بچوں کو ایک محفوظ گھر فراہم کرنے سے متعلق ان کے خصوصی کام کی بناء پر ان کا انتخاب کیا گیا ہے جہاں وہ اپنی تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔''

انہوں نے کہا، ''ری سائیکل شدہ مواد سے تیار کردہ اور ضروری اسٹیشنری سے تیار ایئرکرافٹڈ کڈز کے بیگز عطیہ کرکے بچوں کو اعتماد اور ٹولز سے لیس کیا جائے گا تاکہ ان کے روزمرہ سیکھنے کے سفر کو زیادہ آسان بنایا جاسکے۔ ہمیں اپنے ری سائیکل شدہ بیگز فراہم کرنے پر فخر ہے کیونکہ یہ اقدام نہ صرف پائیداری کو فروغ دیتا ہے بلکہ پاکستان میں بچوں کو ہماری تاریخ سے بھی جوڑتا ہے۔''

ایس او ایس چلڈرنز ولیجز پاکستان کی نیشنل ڈائریکٹر صبا فیصل نے کہا، ''ایمریٹس کی ٹیم کی میزبانی کرنا خوشی کی بات ہے، اور ہم اپنے اِن بچوں کی تعلیمی ترقی میں تعاون کی فراہمی پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، جو کمزور مالی پس منظر سے تعلق رکھتے ہیں لیکن کامیابی حاصل کرنے اور معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے کی بے پناہ صلاحیت رکھتے ہیں۔ ہم ایمریٹس جیسی کمپنیوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ان طلباء کی فلاح و بہبود کے لئے اپنے تعاون سے انہیں مثبت انداز سے متاثر کیا۔ ہمارے بچوں کے لئے ایمریٹس کی ٹیم سے ملنا، بیگ وصول کرنا اور خوشگوار یادیں تخلیق کرنا خوشی کی بات تھی جنہیں وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔''

اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ ہر طالب علم کو بالکل وہی چیز ملے جس کی انہیں ضرورت تھی، ایس او ایس چلڈرنز ولیجز نے 'ایئرکرافٹ کڈز بائی ایمریٹس' کلیکشن سے مطلوبہ مخصوص بیگ منتخب کیے، جس میں ہر عمر کے بچوں کا حساب رکھا گیا۔ اس کے بعد ان بیگوں کو ایمریٹس انجینئرنگ نے ہاتھ سے تیار کیا، جس میں ایئر لائن کے مشہور A380اور B777طیاروں کے مواد کو ری سائیکل کیا گیا تھا جن کی تزئین و آرائش کی گئی تھی۔

بیگز میں بنیادی اسٹیشنری کے ساتھ ساتھ کیلکولیٹرز، نوٹ بکس، سینی ٹائزرز، صابن، ٹوتھ پیسٹ سمیت دیگر اشیاء شامل ہیں۔ ایئرلائن نے کہانیوں کی رنگ برنگی کتابیں بھی خرید کر اس بیگ میں شامل کیں۔ طلباء ان کتابوں کو پڑھنے کے بعد ایک دوسرے سے کہانیوں کی کتابوں کا تبادلہ کرکے مزید لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی