آرمی چیف نے 12 دہشت گردوں کے پھانسی کی توثیق کردی



اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 12 مزید انہتائی دہشت گردوں کے سزائے موت کی توثیق کردی۔ یہ دہشت گرد گھناونے دہشت گردیوں میں ملوث تھے۔ ان دہشت گردوں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان، القاعدہ اور کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ سے ہے۔ 

سزائے موت پانے والوں میں کچھ دہشت گرد فوج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں پر حملوں میں ملوث ہیں، اور 2012 میں بنوں جیل توڑنے میں بھی ملوث ہیں۔ جس میں 400 ساتھیوں سمیت درجنوں طالبان کو آزاد کردیا تھا۔ ان مجرمان کا مقدمہ فوجی عدالتوں چل رہا تھا کورٹ نے انہیں مجرم قرار دے دیا۔ فوجی عدالتوں کا قیام 2014 میں پشاور سکول پر حملے کے بعد عمل میں آیا تھا۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی