بھارت میں ہر سال 14 لاکھ سے زائد افراد ہوا کی وجہ سے مر جاتے ہیں



بھارت: بھارت میں ہر سال 14 لاکھ سے زائد افراد گھرکے اندر یا گھر سے باہر فضائی آلودگی سے مر جاتے ہیں۔ حالیہ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں فضائی آلودگی اتنا بڑھ گیا ہے کہ ہر سال 1.4 ملین افراد اس کی واجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ 

چین، بھارت، کینیڈا اور امریکہ سے تعلق رکھنے والے محقیقین کی ایک ٹیم کی حالیہ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ بھارت اور چین میں دونوں ممالک کو ملاکر 55 لاکھ افراد آلودہ ہواسے ہر سال جان بحق ہوتے ہیں۔ ان ممالک میں اموات کی 55 فیصد وجہ فضائی آلودگی ہے۔ ماہرین نے تخمینہ لگایا ہے کہ دھوان کو کم سے کم کرنے کی کوششوں کے باوجود قبل از وقت اموات کی تعداد بڑھ رہی ہے اور اس کی وجہ بن رہی ہے فضائی آلودگی ۔ اور اگر اس کو کم کرنے کے لئے جارحانہ اقدامات نہ کئے گئے آئندہ دو عشروں میں یہ تعداد دگنی ہوجائے گی ۔

بجلی گھر، کارخانے، دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں اور معدنیا کا جلنا یا جلانا یہاں تک لکڑیاں جلانے سے بھی آلودہ ذرات ہوا میں شامل ہوجاتے ہیں جو موت کا سبب بنتے ہیں۔ بھارت میں ہوا کو آلودہ کرنے میں لکڑیاں جلانا، گندگی اور گوبر وغیرہ جلانے کا بڑا کردار ہے۔ اور چین میں ہوا کی آلودگی کی بڑی وجہ کوئلہ جلانا ہے۔

چین میں صرف کوئلے کے دھواں سے آلودہ ہوا کی وجہ سے سال 2013 میں 3 لاک 66 ہزار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ 

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی