کراچی (اردو وائس پاکستان 19 فروری 2016) جس نے 9 ماہ پیٹ میں رکھا، پیدائش کے بعد شفقت سے پالا اور بڑا کیا۔ ماں جسی عظیم ہستی دنیا ہیں کوئی نہیں۔ ایک کم بخت بیٹے نے اسی ماں کو قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ملازم غلام ربانی جو کہ سٹیٹ بینک میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر ملازمت کررہے ہیں اور کراچی کے علاقے مزار عبداللہ شاہ غازی کے رہائشی ہیں۔ جائیداد کے معمولی تنازعے پر ماں کو قتل کردیا۔ 65 سالہ خاتون کو اس کا بیٹا غلام ربانی اذیت دیتا تھا۔ وقوعہ کے روز قاتل بیٹا چھری لیکر 65 سالہ بوڑھی ماں پر حملہ آور ہوا۔ بہن تسنیم فاطمہ اور بہنوئی نسیم قادری بیچ بچائوں کرانے آگئے تو ان پر بھی حملہ کرکے لہو لہان کردیا۔
شور سن کر محلے والے آگئے جب تک ماں کو قتل کرچکا تھا محلے والوں نے بہن اور بہنوئی کو بچالیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس پہنچ گئی اور قاتل کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔ مقتول اور زخمیوں کو جناح ہسپتال لے جایا گیا۔ پولیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں