ایچ بی ایل ایسٹ مینجمنٹ کمپنی نے پی آئی سی آئی سی ایسٹ مینجمنٹ کمپنی کے 100 فیصد شیئرز خرید لئے



کراچی:  ایچ بی ایل ایسٹ مینجمنٹ کمپنی (HBL AMC) نے ایک معاہدے کے تحت این آئی بی بینک کی مکمل ملکیتی کمپنی پی آئی سی آئی سی ایسٹ مینجمنٹ کمپنی (PICIC AMC) کے 100 فیصد شیئرز حاصل کرلئے ہیں ۔ اس معاہدے پر گذشتہ روز ایک تقریب کے دوران دستخط کئے گئے جس ایچ بی ایل کے صدر نعمان ڈار اور این آئی بی بینک کے صدر عاطف بخاری بھی شریک تھے۔ 

گزشتہ سال مکمل جانچ پڑتال کے بعد HBL AMCنے 4.1 ارب روپے کی کامیاب بولی سے PICIC AMCکو حاصل کیا ۔ PICIC AMCکے آٹھ میوچل فنڈز میں زیر انتظام موجود مالی اثاثوں کی مجموعی مالیت 23 ارب روپے ہے۔ اس ضمن میں ضروری ضابطوں کی منظوری حاصل کرنے کے بعد معاہدے پر دستخط کئے گئے۔ 

HBL AMCکے سی ای او ریحان شیخ نے بتایا، " HBL AMC کو اس پیش قدمی پر فخر ہے۔ ہمارا یہ قدم اپنے تمام اسٹیک ہولڈرز کے لئے اہمیت پیدا کرنے کے ہمارے عزم کے عین مطابق ہے ۔ "

انہوں نے مزید کہا، " HBL AMC بلا رکاوٹ کام کو یقینی بنانے کے لئے PICIC AMCکے ساتھ مل کر کام کرے گا تاکہ سرمایہ کاروں کو مسلسل اور بلاتعطل خدمات فراہم کی جا سکیں ۔ "

(بائیں سے دائیں کھڑے) نعمان کے ڈار ،صدر حبیب بینک لمیٹڈ اور عاطف آر بخاری ،صدر این ائی بی بینک

(بائیں سے دائیں بیٹھے) ریحان این شیخ،  چیف ایگزیکٹیو آفیسر، ایچ بی ایل ایسٹ منجمنٹ لمیٹڈ  اور  یامین کیرائی، چیف فنانشل آفیسر ،این آئی بی بینک لمیٹڈ

 HBL AMC ، ایچ بی ایل کی 100 فیصد ملکیتی کمپنی ہے۔ دنیا کے چار براعظموں پر پھیلے ہوئے 25 سے زائد ممالک میں ایچ بی ایل کی 1600 سے زائد برانچز اور 1700 سے زائد اے ٹی ایمز ہیں اور یہ پاکستان میں نجی شعبے میں سب سے بڑا بینک ہونے کے ساتھ ساتھ سب سے بڑا ملٹی نیشنل بینک بھی ہے جس کے صارفین کی تعداد 80 لاکھ سے زائد ہے ۔ 


0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی