پاکستانی ویزا نہ ملنے پر انوپام کھر سخت مایوس ہوگئے

بھارت (اردو وائس آف پاکستان 02 فروری 2016) بھارتی اداکار انو پام کھر نے کہا ہے کہ کراچی لٹریچر فیسٹیول میں شرکت کے لئے پاکستانی ویز نہ دیئے جانے پر بہت دکھی اور مایوس ہوگئے ہیں۔ انوپام نے کہا کہ انہوں نے فیسٹیول میں شرکت کے لئے پاکستان، کراچی جانا تھا اور جب ویزا کے لئے اپلائی کیا تو پاکستان حکام نے انہیں ویزا جاری کرنے سے انکار کردیا۔ 



انہوں نے مزید کہا کہ وہ دونوں طرف کے لوگوں کے ذہنوں میں موجود نفرت اور غلط فہمی کو دور کرنے فیسٹیول کو ایک بہترین پلیٹ فارم سمجھ کر شرکت کرنا تھا۔ 

کھر کو حال ہی میں پاداما بشن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ ان کا نام فیسٹیول شیڈول میں موجود تھا اور کم از کم دو شیشن میں شریک ہونا تھا۔ کراچی لٹریچر فیسٹیول جمعہ سے شروع ہورہا ہے۔

پاکستانی حکام کا اس معاملے میں کہنا ہے کہ انوپام نے ویزے کے لئے اپلائی ہی نہیں کیا تو نہ دینے کی بات کہاں سے آگئی۔ پاکستانی ہائی کمیشن کے ترجمان منظور علی میمن نے میڈیا کو بتایا کہ کھر نے ویزا اپلی کیشن جمع نہیں کیا ہے آپ ان سے معلوم کرسکتے ہیں۔ 

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی