پریشان نہ ہوں؛ بچوں سے ہر وقت رابطے میں رہیں ، یوفون لے کر آیا ہے یو واچ


 پاکستان کے صف اول کا ٹیلی کام آپریٹر یو فون نے اپنی نوعیت کی منفرد اور اولین پروڈکٹ یو واچ (UWatch ) متعار ف کر وادی ہے۔تصویر میں علی قاضی (بائیں) ، ہیڈ آف M2M اینڈ ڈیوائسس اور عامر پاشا ، ہیڈ آف پی آر اینڈ سی ایس آر ، بچوں کے ساتھ پروڈکٹ کے اجراءکی تقریب میں موجود ہیں۔

اسلام آباد : پاکستان کا صف اول کا ٹیلی کام آپریٹر یو فون اپنی نوعیت کی منفرد اور اولین پروڈکٹ یو واچ (UWatch ) متعارف کروا رہا ہے جس کی بدولت والدین کو ذ ہنی سکون حاصل ہو سکے گا۔یو واچ بغیر اسمارٹ فون خریدے خاندانوں کو اپنے کم عمر بچوں سے اس انداز سے رابطے میں رکھنے کا موقع فراہم کرے گا جسطرح سے وہ چاہتے ہیں۔

یو واچ ایک کلائی میں پہنی جانے والی موبائل گھڑی ہے جو خاص طور سے بچوں کے لئے بنائی گئی ہے تاکہ والدین اپنے پیاروں سے رابطے میں رہ سکیں۔یہ گھڑی دو طرفہ بات چیت کی سہولت کے ساتھ ڈیز۱ئن کی گئی ہے یعنی والدین اس گھڑی پر کال کرسکتے ہیں اور بچہ بھی گھڑی کی مدد سے والدین کا موبائل نمبر ملا سکتا ہے۔اضافی طور پر یوواچ GSM/GPS کی بدولت فوری طور پر محل و وقوع بتانے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے تاکہ والدین اپنے بچے کی موجودگی کا مقام جان سکیں۔ 

یو واچ کو محفوظ طریقے سے والدین اپنے IOS یا اینڈرائڈ اسمارٹ فون کے زریعے یو واچ ایپلیکیشن کے زریعے کنٹرول کر سکیں گے۔ اس ایپلیکیشن کی بدولت اپنے موبائل فون کے زریعے تمام دن بچے سے رابطے میں رہ سکتے ہیں۔چاہے آپ یہ جاننا چاہتے ہوں کہ آپ کا بچہ خیریت سے گھر پہنچ گیا ہے یا آپ کال کر کے بچے کو یہ پیخام دینا چاہتے ہوں کہ آپ کو پہنچنے میں چند منٹ تاخیر ہو جائے گی، یہ ایپلیکیشن وہ کنکشن اور ذہنی سکون فراہم کرتی ہے جس کی والدین تمنا کر تے ہیں۔

یو واچ ایپلیکیشن کی بدولت اختیار ہمیشہ والدین کے پاس رہے گا۔ براہ راست مانیٹرنگ سے محفوظ زون کا تعین کرنے تک ، یہ ایپلیکیشن بہت سے ایسے طریقوں کی حامل ہے جنکی بدولت گھرانے یو واچ کے تجربے کو اپنی مرضی کے مطابق ترتیب دے سکیں گے۔ یہ ایپلیکیشن فوری طور پر بچے کے محل و وقوع کے بارے میں درست معلومات فراہم کرتی ہے اور بچے کے کال کرنے اور کال وصول کرنے پر بھی والدین کو اختیار دیتی ہے۔ اس کے علاوہ والدین محفوظ زون کا بھی تعین کر سکتے ہیں تاکہ والدین کو کسی مخصوص مقام پر بچے کے آنے اور جانے کے بارے میں معلوم ہو سکے۔

یوفون کے جنرل منیجر ماکیٹنگ تیمور فیض چیمہ نے کہا ” یوفون میں ہم ااپنے کسٹمرز کی ضروریات کا حل نکالنے اور ان کو آسانی فراہم کرنے پر بھرپور توجہ دیتے ہیں اور جدت طرازی ہمارے پیش نظر ہوتی ہے۔ یو واچ ہماری اس سوچ کی مثال ہے کیونکہ یہ خاندانوں کو رابطے میں رہنے کیلئے ایک منفرد اور جدید انداز فراہم کرتی ہے۔ ہم یو واچ جیسی انقلابی سہولت متعارف کرنے والی پہلی ٹیلی کام کمپنی ہونے پر بہت فخر محسوس کر رہے ہیں اور ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ یہ پروڈکٹ والدین کو سکون فراہم کرنے کا باعث بنے گی۔“

یو واچ میں BVS رجسٹرڈ سم ہوگی جس کے زریعے تمام بات چیت ہوگی۔والدین کی سم بھی BVS رجسٹرڈ ہوگی اور وہ اس موبائل ہینڈ سیٹ پر استعمال کی جائے گی جسمیں ایپلیکیشن انسٹال ہو گی۔ یوواچ کراچی ، لاہور اور اسلام آ باد میں موجود یوفون کے سروس سینٹرز سے خریدی جا سکتی ہے۔

 

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی