کراچی: پاکستان میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی چاکلیٹ برانڈ کیڈبری ڈیری ملک نے بین الاقوامی سطح پر کامیابی کے بعد پاکستان میں بھی کیڈبری ڈیری ملک ماروی لس کریشنز (Cadbury Dairy Milk Marvellous Creations) متعارف کرادی ہیں۔ کیڈبری ڈیری ملک کے پورٹ فولیو میں ماروی لس کریشنز تخلیقی ذیلی برانڈ ہے جس میں چاکلیٹ کو اب تک کے سب سے نئے اور مختلف انداز میں تیار کیا گیا ہے۔ مختلف دلچسپ ذائقوں سے مزین یہ نیا ذیلی چاکلیٹ برانڈ کھانے کے دوران غیرمعمولی لطف فراہم کرتا ہے۔
کیڈبری ڈیری ملک ماروی لس کریشنز میں کیڈبری ڈیری ملک کی چاکلیٹ کے ساتھ کینڈی کے اجزاءشامل ہیں جسے ہر بار منہ میں ڈالنے پر دلچسپ ذائقے کا احساس ہوتا ہے۔ 38 گرام اور 160 گرام وزنی یہ دو انتہائی مقبول جیلی پاپنگ کینڈی (Jelly Popping Candy) اور کوکی گمی کرنچ (Cookie Gummy Crunch) ذائقوں میں دستیاب ہے جس کی لمبائی کے باعث اس سے اہل خانہ اوردوست بیک وقت لطف اندوز ہوسکتے ہیں ۔
کیڈبری ڈیری ملک ماروی لس کریشنز کو قومی سطح کی مضبوط جامع مارکیٹنگ مہم کے ذریعے متعارف کرایا گیا ہے جس میں اشتہارکاری، آو ¿ٹ ڈور، اسٹور کے اندر موثر مہم کے ساتھ پی آر اور ڈیجیٹل میدان شامل ہیں۔ ماروی لس کریشنز کی برانڈنگ نہ صرف پیکیجنگ پر ہے بلکہ یہ خوشی اور مسرت کا پیغام بھی دیتی ہے۔
مانڈیلیز پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر عثمان منیر نے بتایا،
"ہمارا مقصد یہ ہے کہ اپنے صارفین کی زندگیوں کو مسرت سے بھرپور بنانے کا سلسلہ جاری رکھیں۔ ماروی لس کریشنز کے متعارف کرانے کا مقصد یہ ہے کہ اپنے صارفین کے ذائقے کی حسوں میں آنے والی تبدیلیوں کا خیال رکھا جائے اور اس سے مانڈیلیز کے عزم کا اظہار ہوتا ہے کہ وہ نئے ذائقے متعارف کرانے کے اپنے سفر کو جاری رکھے گا اور اپنے صارفین کو توانائی اور مسرت فراہم کرتا رہے گا ۔ "
چاکلیٹ کے شائقین کو پلیٹ فارم کی فراہمی کے لئے آزمائشی طور پر شہر کے مقامی شاپنگ مال میں ایک کارنیوال کا انعقاد کیا گیا کہ وہ ماروی لس کریشنز کے ساتھ اپنے لمحات محفوظ بناسکیں۔ اس کارنیوال میں فیملیز بھی مدعو تھیں جن کے لئے دلچسپ کھیلوں اور دیگر سرگرمیوں کے ساتھ ماروی لس کریشنز کے زندگی سے متعلق تصور کو حقیقی رنگ فراہم کیا ۔ اس تقریب میں فوٹو بوتھ بھی ہے جہاں اس پروڈکٹ کو چکھنے کے بعد صارفین کی خوشی اور مسرت کے لمحات کو محفوظ بنایا گیا۔
کیڈبری ڈیری ملک پاکستانی صارفین کو 15 سال سے خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل ہے اور اپنے مقصد سے ہم آہنگی کے مطابق تہواروں و دیگر مواقع پر خوشی کے لمحات فراہم کرتی ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں