سابق گورنر پنجاپ سلمان تاثیر کے قاتل ممتازقادری کو پھانسی دے دی گئی

راولپنڈی (اردو وائس مانیٹرنگ) پنجاب کے سابق گورنر سلمان تاثیر کے قتل کے جرم میں سزائے موت پانے والے مجرم ممتاز قادری کوعلی الصبح راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں پھانسی دے دی گئی، پنجاب پولیس اور جیل ذرائع نے تصدیق کردی۔


مجرم ممتاز قادری 4 جنوری 2011 ء کو پنجاب کے سابق گورنر سلمان تاثیر کو اسلام آباد میں اس وقت فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا جب وہ ایک ہوٹل سے کھانا کھا کر باہر رہے تھے۔ ممتاز قادری سلمان تاثیر کے سیکورٹی سٹاف کا حصہ تھا اوراس کا کہنا تھا کہ سلمان تاثیر نے توہین رسالت قانون کی مخالفت کر کے توہین رسالت کے مرتکب ہوئے تھے۔

ممتازقادری کو گزشتہ دنوں سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔ صدر مملکت ممنون حسین نے ممتاز قادری کی رحم کی اپیل مسترد کردی تھی۔ پھانسی کی سزا سے قبل ممتاز قادری کی ان کے اہلخانہ سے آخری ملاقات کرائی گئی تھی۔ ممتاز قادری کی ڈیڈ باڈی ان کے اہل خانہ کے حوالے کردی گئی ہے۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی