قومی ادارے پاکستان ٹیلی ویژن کے ایم ڈی محمد مالک راتوں رات فارغ

اسلام آباد (اردو وائس پاکستان 29 فروری 2016) حکومت نے پی ٹی وی کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد مالک کو رات گئے فارغ کرکے ان کی جگہ عطاء الحق اقاسمی کو ایڈیشنل ایم ڈی کا چارچ دے دیا۔ محمد مالک کا2 سالہ کنٹریکٹ 28 فروری 2016 کو ختم ہوگیا۔ حکومت مالک کے اختیارات کم کرکے انہیں ملازمت میں مزید وسعت دینے کی کوشش کی۔ حکومت کی کوشش تھی کہ مالک اپنے اختیارات حال ہی میں چیئرمین پاکستان تیلی ویژن مقرر ہونے والے عطاء الحق قامی جنہیں نواز شریف کے قریبی رازدان بتایا جاتا ہے، کے ساتھ مشترک کرے۔ جو شاید مالک کو ناقابل قبول تھا۔ 


مالک نے پی ٹی وی امپلائز یونین چارٹر کے اجتماع میں اعلان کیا کہ اختیارات چیر مین کے ساتھ شیئر کرکے منیجنگ ڈائریکٹررہنا بے معنی سی بات ہوگی۔ایم ڈی کے اختیارات کم ہونگے اور یہ ایک تصادم کی صورتحال پیدا کرے گی۔ پی ٹی وی امپلائز یونین نے پی ٹی وی میں بہتری لانے میں محمد مالک خدمات کو سراہا۔

مالک نے اپنی ٹویٹ میں پی ٹی وی کے ملازمین کا شکریہ ادا کیا اورنئی انتظامیہ کے تحت پی ٹی وی کے لئے نیک خواہشات کا اظہا کیا۔ 

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی