جوبلی لائف انشورنس کا پسماندہ علاقوں کے 15 اسکولوں میں مشترکہ لائبریریاں قائم کرنے کے لئے اشتراک



کراچی: پاکستان میں صف اول کی لائف انشورنس فراہم کرنے والی کمپنی جوبلی لائف نے چارٹر فار کمپیشن (Charter for Compassion ) کے ساتھ مل کر مشترکہ لائبریریوں کے قیام کا آغاز کردیا ہے۔ اس بات کا اعلان معاہدے پر دستخط کے سلسلے میں جوبلی لائف کے ہیڈ آفس میں منعقد ہونے والی تقریب کے دوران کیا گیا۔ 

اس منصوبے کے ذریعے کورنگی، لیاری، شیریں جناح کالونی کے اندر 15 لائبریریاں قائم کی گئی ہیں جن سے پانچ ہزار سے زائد طالب علم مستفید ہورہے ہیں۔ اس منصوبے کا مقصد یہ ہے کہ کراچی کے کم ترقی یافتہ علاقوں میں لائبریریاں قائم کرکے نئی نسل کے اندر مطالعے کی عادت کو پروان چڑھایا جاسکے۔ ٹیکنالوجی اور ای بکس (e-books)کے رجحان کے باعث اب لائبریریاں ختم ہورہی ہیں۔ مزید یہ کہ پاکستان میں لائبریریوں کی قلت کے باعث بچے مطالعے سے حاصل ہونے والے تجربے اور اس سے لطف اندوز ہونے سے محروم ہورہے ہیں۔ 

اس ضمن میں جوبلی لائف کے سی ای او اور ایم ڈی جاوید احمد نے بتایا، "بچے میں وسیع تخیلات کو پروان چڑھانے کے لئے یہ انتہائی ضروری ہے کہ وہ کتابوں کے ذریعے زندگی کے مختلف پہلو ﺅں سے روشناس ہو۔ میں بذات خود کتابیں پڑھنے کا ذوق رکھتا ہوں اور کتابوں سے گھری جگہ میں مطالعہ کے لطف کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا۔ ہم ایک ایسے اقدام کا حصہ ہونے پر انتہائی خوش ہیں جس کے نتیجے میں نہ صرف بچوں میں مطالعے کی محبت میں اضافہ ہوگا بلکہ کم ترقی یافتہ علاقوں میں شرح خواندگی بھی بہتر ہوگی ۔ "

چارٹر فار کمپیشن (سی ایف سی) کے پریذیڈنٹ امین ہاشوانی نے بتایا، "ان لائبریریوں سے ابتدائی عمر میں ہی بچوں کے اندر نہ صرف مطالعے کی عادت پروان چڑھے گی بلکہ یہ لائبریریاں معاشرے کے مختلف طبقوں کے بچوں کو ملانے کا ذریعہ بنیں گی اور پرامن کراچی کی بنیاد بنیں گی۔ "

مشترکہ لائبریریوں کے اقدام کے لئے جوبلی لائف کی جانب سے تعاون کے تحت شہر کے بڑے اسکولوں کے طالب علموں سے کتابیں جمع کی جائیں گی اور ان کتابوں کو شہر کے کم ترقی یافتہ علاقوں کے اسکولوں کی لائبریریاں تیار کرنے کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ ان اسکولوں میں مطالعے کی بنیاد پر سال بھر میں مختلف سرگرمیاں بھی منعقد کی جائیں گی جن میں ڈرامائی مطالعے کی نشستیں، شیلف پر کتاب کا عطیہ مہم چلانے ، ب ±ک مارک بنانے اور شاعری کے مقابلوں سمیت دیگر بہت سے اقدامات شامل ہیں ۔ 

فروری 2011 میں سی ایف سی نے چارٹر فار کمپیشن انٹرنیشنل (Charter for Compassion International)سے متاثر ہوکر مقامی سطح پر کام کا آغاز کیا۔ چارٹر فار کمپیشن انٹرنیشنل مقبول مصنف کیرن آرمسٹرانگ کی قیادت میں کثیرالعقائد، کثیرالقومی کونسل کے دانشوروں اور رہنماو ¿ں کا عالمی پروگرام ہے۔ سی ایف سی کا مقصد یہ ہے کہ رحم پروری پر مبنی سوچ و عمل کی ٹریننگ اور تعلیم کے جدید پروگرامز کے ذریعے صلہ رحمی، پرامن اور سرگرم معاشرہ تشکیل دیا جائے۔  پریس ریلیز

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی