کراچی: پاکستان کی صف اول کی ای ٹو ای سپلائی چین مینجمنٹ (e2e SCM) نے ماحولیات میں بہتری لانے کے لئے غیرمنافع بخش ادارے دی سٹیزن فاو ¿نڈیشن (TCF) کے اسکولوں میں شجرکاری کے ذریعے 'ہریالی لگاو ¿ 'مہم کا آغاز کردیا ہے۔ اس مہم کے ذریعے بچوں میں ماحولیات سے متعلق ہریالی کی اہمیت اجاگر کی جائے گی۔ اس کا آغاز کراچی میں ٹی سی ایف گارڈن ویسٹ سیکنڈری اسکول سے ہوا جہاں طالب علموں نے بھرپور جوش و جذبے سے مہم میں حصہ لیا۔ اپنے ہم خیال اداروں کی شرکت سے اس منصوبے کو قومی سطح پر لے جایا جاسکتا ہے۔
یہ ہریالی لگاو مہم کا دوسرا حصہ ہے جس کا مقصد آنے والی نسلوں کے لئے معاشرے میں پائیدار ماحول کی ضرورت کے بارے میں شعور پیدا کرنا ہے۔ درختوں کی شجرکاری کی یہ مہم کراچی میں ٹی سی ایف کے اسکولوں پر مرکوز رہے گی اور بعد ازاں اسے دیگر مقامات پر مزید وسعت دی جائے گی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی معروف باغبان توفیق پاشا موراج نے درختوں کی اہمیت اور ماحولیات پر ان کے اثرات کو اجاگر کیا۔ اسکول کے بچوں نے ای ٹو ای کے بانی و سی ای او عابد بٹ، ٹی سی ایف کے خصوصی نائب صدر ضیاءعباس کی جانب سے بھرپور دلچسپی لینے کا شکریہ ادا کیا۔
ای ٹو ای ایس سی ایم کے بانی و سی ای او عابد بٹ نے بتایا، "ماحولیاتی نظام کے اہم حصے کے طور پر درختوں کی موجودگی معاشرے کی بنیادی ضرورت ہے جس میں کمی کے باعث ناقابل تردید شدید ماحولیاتی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ جن میں گزشتہ سال کراچی میں جان لیوا گرمی بھی شامل ہے۔ اسی لئے ہم دیگر لاجسٹکس کمپنیوں کو بھی کھلی دعوت دیتے ہیں کہ وہ پاکستان کی پائیدار ترقی کے لئے ہریالی لاﺅ مہم میں ہمارے ساتھ شریک ہو اور اس بڑے مقصد کی غرض سے کنسورشیم قائم کرکے دیگر اسٹیک ہولڈرز کی بھی حوصلہ افزائی کریں ۔ ہم مل جل کر 2020 تک 60 ہزار درختوں کی شجرکاری کے ہدف میں اضافہ لاکر اسے 60 لاکھ درختوں تک پہنچا سکتے ہیں۔ اس ضمن میں مثبت تبدیلی لانے کے خواہشمند رضاروں کی بہت بڑی تعداد کے شامل ہونے کا بھرپور امکان ہے۔ "
ٹی سی ایف کے ضیاءعباس نے اس بڑے مقصد کے لئے ٹی سی ایف کو منتخب کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا، "ہم ای ٹو ای کے انتہائی مشکور ہیں جس نے درختوں کی شجرکاری کے مہم میں ہمارے اسکولوں پر توجہ دی ۔ بچوں میں درختوں کی شجرکاری کی اہمیت اجاگر کرنے سے وہ ایسے شہری بنیں جو ماحول کا ہمیشہ خیال رکھیں گے ۔ ہم امید کرتے ہیں کہ دیگر اسکول بھی یہ راستہ اختیار کریں گے اور چھوٹے بچوں کے اندر اس اہم عادت کو پروان چڑھائیں گے۔ "
اس مہم سے منسلک بہت سی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا جس میں مقابلہ مصوری بھی شامل ہے۔ اس مقابلے میں شریک طالب علموں کی جانب سے بھرپور اظہار کیا گیا۔ اس ضمن میں مقابلہ جیتنے والوں کا انتخاب کیا گیا اور انہیں ٹرافیوں اور میڈلز سے نوازا گیا جبکہ اس مقابلے میں شریک تمام طالب علموں میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ سماجی تنظیم ٹیم محافظ نے اپنی خیرسگالی کے اقدام کے طور پر اس تقریب کے لئے شراکت داری کی اور جنگلات کی کٹائی سے متعلق تصور اجاگر کرنے کے لئے کامکس کتابیں عطیہ کیں۔
'ہریالی لگاو ¿ 'مہم کا پہلا مرحلہ عالمی یوم ماحولیات 5 جون 2015 کو منعقد ہوا جس میں رضاکاروں کی بڑی تعداد نے بھرپور جذبے کے ساتھ شرکت کی۔ شجرکاری کی یہ مہم کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں کینٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) اور چارٹر فار کمپیشن کے اشتراک سے منعقد کی گئی۔ ای ٹو ای کے 2020 کے تصور کے مطابق کمپنی سال 2020 تک 60 ہزار درختوں کی شجرکاری کا منصوبہ ہے جس کا مقصد ملک میں کاربن کے اخراج میں کمی لانا ہے۔
ای ٹو ای کے مطابق یہ تصور درختوں کی شجرکاری سے بڑھ کر ہے اور اس کا مقصد یہ ہے کہ سرسبز ماحول اور معیاری زندگی کے لئے مناسب تعداد میں درختوں کی شجرکاری کی جائے جس کا پھل آنے والی دہائیوں میں ملے گا۔ پریس ریلیز
ایک تبصرہ شائع کریں