پشاور (اردو وائس پاکستان، رپورٹ ابولحسنین) خیبر پختونخوا ہائیڈرو پاور پالیسی 2016 کے تحت’ کے پی کے‘ کے مختلف مقامات پر بڑے اور چھوٹے ہائیڈرو پاور منصوبوں میں سرمایہ کاری کےسنہرے مواقع موجود ہیں۔ کے پی حکومت نے خیبرپختونخواہ کے 6 مقامات پر ہائیڈرو پاور منصوبوں کی تعمیر کے لئے فیسیبلٹی رپورٹ پیش کرنےاور ان منصوبوں پر سرمایہ کاری کرنے کے لئے نجی شعبے کو دعوت دی ہے۔ ان مقامات میں چترال لوٹکوہ کے ارکاری گول میں 99 میگاواٹ کا منصوبہ بھی شامل ہے۔
اس کے علاوہ ناران، مانسہرہ میں 188، شیگو کاس ، لوئر دیر میں 102، باٹا کنڈی ، مانسہرہ میں 96، گوربند خار، شانگلہ میں 21 اور نندیہار خار، بٹگرام میں 12 میگاواٹ کے منصوبے شامل ہیں۔
ہائیڈرو ہے شعبے میں دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں اور ادارےدرخواستیں کے ہائیڈرو پاور پالیسی 2016 کے طریقہ کار کے مطابق جمع کروا سکتے ہیں جس کی آخری تاریخ 17 مئی 2016 ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں