نئی دہلی (اردو وائس پاکستان 17 مارچ 2016) جب گلی محلوں میں نوجوانوں کی ہنسی اور خوشیاں بندوقوں سے خاموش کردی جاتی ہیں ، آپ ہی کی آواز ہے کہ جس سے راحت ملتی ہے۔ نریندر مودی کا ورلڈ صوفی فورم سے خطاب۔ مودی نے مزید کہا کہ صوفیزم کا دنیائے اسلام میں بڑا کردار ہے۔ ’’یہ ان لوگوں کا اجتماع ہے جن کی زندگی خود امن، تحمل و برداشت اور محبت کا پغام ہے۔‘‘ مودی نے کہا
چار روزہ تقریب کا اہتمام آل انڈیا علماء اور مشائخ بورڈ نے کیا ہے جو بھارت کے صوفی درگاہوں کی سب سے بڑی تنظیم ہے۔ تقریب میں 200 سے زائد بھارتی اور عالمی نمائندے، روحانی پیشوا، علماء ، تعلیمی اداروں کا ارکان اور صوفیزم میں ماسٹرز افراد شریک ہیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں