دبئی سے روس جانے والا فلائی دبئی کا طیارہ روس میں گرکر تباہ، 62 افراد ہلاک

ماسکو(اردو وائس پاکستان 19 مارچ 2016)   ہفتے کی رات  دبئی سے جنوبی روس کے لئے پرواز کرنے والا طیارہ  آج صبح 3 بج کر 50 منٹ روستو ان ڈون ایئر پورٹ پر لینڈ کرنے کی کوشش میں تباہ ہوگیا۔ جس میں سوار 62 افراد ہلاک ہوگئے۔ فلائی دبئی کا طیارہ بوئینگ 737-800 دبئی سے روس جارہا تھا اور طیاے میں سوار بشتر افراد روسی تھے۔ کریش لینڈنگ کرتے ہوئے طیارہ زمین سے ٹکرا گیا اور ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا۔

ابتدائی اعدادوشمار کے مطابق طیارے میں 55 مسافروں سمیت عملے کے 7 ارکان سوار تھے۔ تمام کے تمام ہلاک ہوگئے۔  طیارے لینڈنگ کی دوبار کوشش کی مگر دوسری بار طیارہ زمین سے زور سے ٹکرایا اور ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا اور دیکھتے ہی دیکھتے طیارے میں آج بھڑک اٹھی۔



تصویر کرٹیسی : اے پی

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی