لاہور، گلشن اقبال پارک خود کش دھماکے میں مرد، خواتین اور بچوں سمیت 70 افرد جاں بحق، زخمیوں کی تعداد 300 سے زائد


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) بد قسمت لاہور ایک بار پھر نشانہ بن گیا۔ لاہور کے علاقہ اقبال ٹاؤن میں واقع گلشن اقبال پارک میں خودکش دھماکے نے قیامت بپا کردی۔ چھٹی کے دن تفریح کی نیت سے نلنے والے معصوم اور نہتے بچے درندوں کی درندگی کا شکار ہوگئے۔ مرد، خواتین اوربچوں سمیت70 افراد جاں بحق ہوگئے اور300 سے زائد زخمی ہیں جن میں سے بھی کافی تعداد میں لوگ شدید زخمی ہیں، دھماکے کے بعد قیامت صعریٰ کا منظر تھا۔ ہر طرف چیخ و پکار، معصوم جانوں کی سسکیاں، مائوں کی اپنے جگر اکے ٹکڑوں کی تلاش میں نکلتی آوازیں، بچوں کی ہر طرف بکھری لاشیں اور جسم کے ٹکڑے۔ اللہ یہ مناظر دشمن کو نہ دکھائے۔

دھماکہ اتنا شدید تھا کہ دور دراز تک آواز سنی گئی۔ دھماکے کی آواز سن کر لوگ پریشانی کے عالم اپنے پیاروں کی تلاش میں نکل پڑے۔ وقوعہ کے ریسکیو اہلکار اور پاک فوج کے جوان جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کاموں میں حصہ لیا۔  زخمیوں کو فوری طور پر لاہور کے قریبی ہسپتالوں میں لے کر گئے۔ دھماکے کے بعد تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور چھٹی پر گئے ہوئے ینگ اور سینئر ڈاکٹرز رضاکارانہ طور پر چھٹی ختم کرکے ہسپتالوں میں پہنچ گئے۔

انسان ابھی باقی ہیں کچھ درندوں کی وجہ سے انسانیت ختم نہیں ہوئی، ہسپتالوں میں خود کے عطیات دینے والوں کی لائنینں لگ گئیں۔ ادھر وزیر اعظم ، وزیر اعلیٰ اور گورنر پنجاپ نے بھی زخمیوں کے بہترین علاج کی ہدایات کردیں،

تمام مکاتب فکر اور سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں نے واقعے کی شدید مزمت کی اور دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کو مزید تیز کرنے پر زور دیا۔




0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی