(اُردو وائس پاکستان ویب ڈیسک) اقوم متحدہ نے حال ہی میں ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی قوم بھارتیوں اور بنگلہ دیشیوں سے زیادہ خوش رہنے والی قوم ہے۔ خوش رہنے والی قوموں کی فہرست میں پاکستان 92 نمبر پر ہے جبکہ بھارت 118 اور بنگلہ دیش 110 پر ہیں۔ تحقیقی رپورٹ فی کس آمدنی، زندگی سے امیدوں، سماجی تعاون اور زندگی میں خوش رہنے کے لئے انتخاب میں آزادی کو خوشی کی نشاندہی کے عوامل کے طور پر پرکھا گیا ہے رپورٹ میں 156 ممالک کو شامل کیا گیا ہے۔
ورلڈ ہیپینیس رپورٹ 2016 کے مطابق خوش رہنے والے ممالک میں ڈنمارک سرفہرست ہے، جبکہ سوئتزر لینڈ دوسرے اور آئسلینڈ تیسرے ، ناروے چوتھے اور فنلینڈ پانچویں نمبر آگئے ہیں۔
رپورٹ میں بھارت وینزویلا، سعودی عربیا، مصر، یمن اور بوٹسوانا سمیت ان 10 ممالک کی فہرست میں آگیا ہے جن کے لوگوں سے خوشی روٹھتی جارہی ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں