موٹر سائیکل سوار گن مینوں نے آئی ایس آئی آفیسر سمیت 3 افراد کو قتل کردیا
پشاور(نیوز ڈیسک) موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے پشاور میں آئی ایس آئی کے سابق اہلکار اور 2 پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ واقعہ بدھ کے روز پیش آیا۔ ایک اور واقعے میں جمعرات کے روز موٹرسائیکل سوار گن مینوں نے ایک دکاندار کو بھی فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ یہ واقعہ شبقدر کے علاقے میں پیش آیا۔
پولیس اہلکاروں کو ڈیرہ اسماعیل خان، خیبر پختونخواہ میں گشت کے دوران فائرنگ کرکے قتل کیا گیا جبکہ دوسرے واقعے میں حساس ادارے کے سابق اہلکار عبدالطیف کو پشاور میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ لطیف 18 ماہ پہلے ادارے سے سبکدوش ہوئے تھے۔ عشاء کی نماز سے واپس آتے ہوئے نشانہ بنایا گیا۔
ایک تبصرہ شائع کریں