ٹنڈو محمد خان (اردو ائس پاکستان نیوز ڈیسک) ٹنڈو محمد خان کے کریم آباد کے علاقے میں زہریلی شراب پینے سے مرنے والوں کی تعداد 55 ہوگئی۔ جبکہ 12 درجن سے زائد افراد مختلف ہسپتالوں میں زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں۔ مریضوں کی کافی تعداد سول ہسپتال حیدر آباد میں بھی موجود ہے۔ پیر اور منگل کی رات اس وقت کھلبلی مچی جب زہریلی شراب پینے سے کئی افراد کی حالت غیر ہوگئی جنہیں لیکر مختلف ہسپتالوں میں لایا گیا۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی جیسی صورتحال پیدا ہوگئی۔
55 افراد کی ہلاکت کے بعد بھی پولیس کچی شراب بیچنے اور بنانے والوں کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی ہے۔ کچی شراب کے بیوپاری علی نواز پنوار، حاکم علی پنوار، عبدالرحمٰن پنوار، شوکت اور 3 دیگر ساتھیوں کے خلاف محض کیس درج کیا گیا ہے تاہم ابھی تک کسی فرد کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹھرے میں نہیں لایا گیا ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں