’ڈینگی سے پاک پاکستان‘ کے لئے حکومت پنجاب اور ریکٹ بینکیزر پاکستان کا اشتراک


لاہور: لوکل گورنمنٹ اور کمیونٹی ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (ایل جی اینڈ سی ڈی ڈی) ، محکمہ صحت پنجاب نے مورٹین ( ریکٹ بینکیزر پاکستان) اور پلان انٹرنیشنل کے ساتھ صوبے بھر میں ڈینگی کی روک تھام کے لئے اشتراک کیا ہے۔ اس بات کا اعلان ایک پریس بریفنگ کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق ، وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے ڈینگی ڈاکٹر وسیم اکرم اور ریکٹ بینکیزر پاکستان کے سی ای او شاہ زیب محمود نے کیا ۔ اس موقع پر پلان انٹرنیشنل کے نمائندے عدنان لئیق بھی موجود تھے۔ ’ ڈینگی سے پاک پاکستان ‘ مہم کا مقصد عوام میں حفاظتی تدابیر کے بارے میں شعور اور آگہی پیدا کرنا ہے۔

گذشتہ پانچ سالوں کے دوران عوام کی ایک کثیر تعداد ڈینگی سے متاثر ہوئی اور اس عرصے کے دوران ملک بھر میں 60,000 سے زائد لوگ اس مرض کا شکار ہوئے جن میں سے زیادہ تر کا تعلق صوبہ پنجاب سے تھا۔ صرف سال 2015 میں خیبر پختونخواہ میں ڈینگی کے 1,397 کیسز سامنے آئے جبکہ سندھ اور پنجاب میں اس مرض کے متاثرین کی تعداد بالترتیب 3,692 اور 4,281 رہی۔ زیادہ تر مریضوں کا تعلق مضافاتی علاقوں اور بڑے شہروں سے تھا۔ بغیر منصوبہ بندی کے تعمیر کی گئی بستیو ں اور دیہی علاقوں کے مکینوں کے ایک بڑی تعداد بھی اس مرض سے متاثر ہوئی۔ 


اس منصوبے کے بارے میں بات کرتے ہوئے شاہ زیب محمود نے کہا
” مورٹین گذشتہ کئی سال سے لوگوں کو مچھر سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے تحفظ کے بارے میں معلومات فراہم کر رہا ہے ۔ہماری اس کاوش میں معاونت فراہم کرنے پر ہم حکومت پنجاب کے مشکور ہیں۔ ہمارے اس اقدام کا مقصد پورے ملک خصوصاََ پنجاب کی زیادہ سے زیادہ آبادی تک رسائی حاصل کر نا ہے تاکہ خاندانوں کو حفاظتی تدابیر اپنانے کی طرف راغب کر کے ڈینگی کے کیسز میں کمی لائی جائے۔“

اس موقع پر خواجہ سلمان رفیق نے کہا
” حکومت پنجاب نچلی سطح پر کام کر رہی ہے تاکہ صوبہ میں سامنے آنے والے ڈینگی کے کیسز میں نمایاں کمی لائی جا سکے۔ اس مقصد کے لئے ہم مورٹین کی عوامی سطح پر کی جانے والی کوششوں میں معاونت کریں گے اور ہم پُر امید ہیں کہ اس آگاہی فراہم کرنے کی کوشش کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ سب سے اہم امر یہ ہے کہ لوگوں کو مناسب معلومات فراہم کی جائیں تاکہ مچھر کے کاٹنے سے ہونے والے ڈینگی جیسے امراض سے محفوظ رہا جا سکے۔

مقامی حکومت کے کمیونٹی ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ،محکمہ صحت پنجاب کی ڈینگی کے پھیلاﺅ کی روک تھام کیلئے ایک مسمم حکمت عملی ہے اس لئے وہ مورٹین اور پلان انٹرنیشنل پاکستان کے ساتھ مل کر اس مہم کو گھر گھر پہنچانے کے لئے کام کر رہے ہوں گے۔یہ اقدام ریکٹ بینکیزر پاکستان کی مجموعی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کا حصہ ہے جس کا مقصد صحت سے متعلق آگاہی کو عام کرنا ہے تاکہ ’ صحت مند زندگی اور صحت مند گھر‘ کے فلسفے کو تقویت ملے 

’ ڈینگی سے پاک پاکستان‘ مہم کے زریعے پلان انٹرنیشنل اور مورٹین پورے پاکستان میں خاص کر پنجاب میں ان ضلعوں اور یونین کاﺅنسلوں کو ہدف بنائیں گے جن کا ڈینگی سے متاثر ہونے کا زیادہ خطر ہ ہے۔ اس مقصد کے لئے بہت سی جدت کی حامل سر گرمیاں ترتیب دی گئی ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ معلومات عوام تک پہنچ سکے۔ معروف گلوکار راحت فتح علی خان کا گایا ہوا ’ ڈینگی سے پاک پاکستان‘ کا ترانہ بھی اس موقع پر پیش کیا گیا۔یہ ترانہ اس مہم کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کی حکمت عملی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ 


ریکٹ بینکیزر کے بارے میں
ساٹھ سے زائد ممالک میں موجود کمپنی ریکٹ بینکزر (آر بی) دنیا کی صف اول کی صحت اور صفائی سے متعلق مصنوعات تیار کرنے والی کمپنی ہے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ لوگوں کی زندگیوں اور گھروں کو جدید ترین سہولیات کی فراہمی کے ساتھ صحت مند اور پرسکون بنایا جائے۔ آج یہ غیرمعمولی جدت کے ساتھ تیزی سے ترقی کرنے والی دنیا کی اولین دو کمپنیوں میں شامل ہے۔ اس کی صحت، صفائی اور ہوم کے پورٹ فولیو میں گلوبل پاور برانڈز ہیں جن میں ڈیٹول، مارٹین ، ہارپک، ویٹ، گیوسکون سمیت دیگر شامل ہیں۔ اس مہم کے حوالے سے آر بی لیڈی ہیلتھ ورکر کو تربیت فراہم کرنے کے لئے اپنی مارکیٹنگ مہارت استعمال کرے گا۔

پلان انٹرنیشنل کے بارے میں
پلان انٹرنیشنل ایک ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن ہے جو1937 میں قائم ہوا۔ یہ ادارہ 77 سال سے بچوں کی زندگیوں میں دیر پا بہترے لانے کیلئے خدمات انجام دے رہا ہے۔ پلان انٹرنیشنل دنیا کے چھیاسٹھ ممالک میں بچوں اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کیلئے خدمات سر انجام دے رہا ہے۔ پلان کا عزم ایک ایسی دنیا ہے تمام بچے اپنی مکمل صلاحیتوں کو استعمال کریں اور ایک ایسے معاشرے میں زندگی بسر کریں جولوگوں کے عزت و وقار کا احترام کرے۔

پریس ریلیز

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی