ڈھاکا (اردو وائس پاکستان مانیٹیرنگ 30 مارچ 2016) ڈھاکا کی ایک عدالت نے بدھ بنگلہ دیش کی اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیاء کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ خالدہ پر گزشتہ سال بس پر فائر بم حملے کا الزام ہے جس میں 2 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔
ڈھاکا کی عدالت نے خالدہ ضیاء سمیت بنگلہ دیشن نیشنلسٹ پارٹی کے 27 دیگر ارکان کو اس حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ وکیل استعاثہ شاہ عالم کا کہنا ہے کہ خالدہ ضیاء اس مقدمہ کی اصل مجرمہ ہے۔ عدالت نے ان سمیت پارٹی کے 27 دیگر رہنمائوں کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کی ہے۔
بنگلہ دیشن نیشنلسٹ پارٹی کے ترجمان راہول کبیر رضوی نے اس فیصلے پر کہا کہ یہ پہلی دفعہ نہیں ہے کہ خالدہ ضیاء کی گرفتاری ہورہی ہے بلکہ کہ خالدہ ضیاء ، وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حریف ایسے گرفتاریوں کا سامنا کرچکی ہیں۔ کبیر نے فیصلے کو مضحکہ قرار دیا ۔
ایک تبصرہ شائع کریں