کراچی: کوکا۔کولا پاکستان ملک میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور صحت و صفائی کے منصوبوں کی خدمات کے ذریعے ہزاروں لوگوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لا چکی ہے ۔ اس بات کا اعلان پانی کے عالمی دن کے موقع پر کمپنی نے کیا ۔
ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے ساتھ شراکت داری کے ساتھ گلیات میں کمپنی کے بنیادی منصوبہ واٹر شیڈ مینجمنٹ سے علاقے میں 28 ہزار سے زائد افراد کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی آئی ہے۔ یہ منصوبہ سات سال قبل شروع ہوا جس میں 14 ہزار سے زائد درختوں کی شجرکاری، خواتین کے چار ووکیشنل سینٹرز، چیک ڈیمز کی تعمیر اور 20 چشموں کی بحالی شامل ہے۔ اس کے علاوہ، کمپنی نے معروف این جی او ماو ¿نٹین اینڈ گلیشیئر پروٹیکشن آرگنائزیشن (ایم جی پی او) کے ساتھ پانی کے جامع ذخائر کے انتظام کے لئے شراکت داری کی ہے تاکہ بلتستان میں پینے کے صاف پانی اور نکاس کی خدمات فراہم کی جائیں۔
کوکا۔کولا پاکستان اور افغانستان کے جنرل منیجر رضوان یو خان نے پانی کے عالمی دن کے موقع پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہا
"پانی ایک اہم چیز ہے جس کی لازمی طور پر حفاظت کی جانی چاہیئے۔ ہم کوکا۔کولا کی جانب سے پانی کے بہتر استعمال میں مہارت کے لئے ہر طرح کی کوششیں کررہے ہیں بلکہ ملک بھر میں اہم مقامات پر واقع واٹر شیڈ کے تحفظ اور بحالی میں بھی معاون ہے۔
گزشتہ پانچ سالوں کے دوران گلیات پروجیکٹ کے ذریعے 566 ملین لیٹر پانی محفوظ بنایا ہے۔ کوکا۔کولا کمپنی نے سال 2020 تک واٹر نیوٹرل کے مثالی ہدف مقرر کیا ہے، یہ کامیابی سے اپنے راستے پر گامزن ہے تاکہ مقررہ وقت سے قبل ہی ہدف حاصل ہوجائے۔
اسی طرح یو این ہیبیٹیٹ کے ساتھ ایک اور اہم پروجیکٹ ہے جس میں پینے کے صاف پانی اور بہتر نکاس کی سہولیات اسلام آباد اور راولپنڈی کے 100 سے زیادہ اسکولوں میں فراہم کی جائیں گی۔ یہ منصوبہ 20,000 طالب علموں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لا رہا ہے جہاں علیحدہ واش روم کی سہولت دستیاب ہونے کے باعث اب طالبات کی بڑی تعداد اسکولوں میں حاضری دے رہی ہے۔
عا لمی سطح پر کوکا ۔ کولا نے سال 2014-15 میں اپنے مینو فیکچرنگ کے عمل میں استعمال ہونے والے تقریباََ 126.7 ارب لیٹر پانی کو کمیونیٹیز اور قدرت کے لئے دوبارہ قابل استعمال بنایا۔ ان مشترکہ کوششوں کی بدولت کوکا ۔ کولا فوڈ اور بیوریج کے شعبے کی پہلی کمپنی بننے والی ہے جو اپنے زیر استعمال آنے والے پانی کو معاشروں اور قدرتی ماحول کی بہتری کے لئے استعمال کرے گا ۔
فوٹو کرٹیسی: 123rf.com
ایک تبصرہ شائع کریں