حکومت سندھ ، مورٹین اور پلان انٹرنیشنل نے ’ ڈینگی سے پاک پاکستان ‘ مہم کا آغاز کردیا۔ تصویر میں بائیں سے دائیں : سجاد حسین (نمائندہ پلان انٹرنیشنل) ، فہد اشرف ( ڈائریکٹر مارکیٹنگ، ریکٹ بینکیزر پاکستان) ، ڈاکٹر حیات (ڈائریکٹر ہیلتھ پروگرام بلوچستان) ، ڈاکٹر مسعود سولنگی (پروگرام منیجر، ڈینگی کنٹرول حکومت سندھ) ، سید صفدر رضا (نمائندہ پلان انٹرنیشنل) ، ڈاکٹر مسعود نوشروانی ( ڈی جی ہیلتھ بلوچستان)، ڈاکٹر شیرین ناریجو ( اسپیشل سیکریٹیری صحت حکومت سندھ ) ، ڈاکٹر فہیم اعجاز (ڈپٹی ڈی جی ہیلتھ سندھ، عاصم سلیم ( نیشنل پروگرام منیجر پلان انٹرنیشنل) اور عمیر نعیم (کیٹیگری منیجر ، ریکٹ بیکیزر) موجود ہیں۔
کراچی: اسپیشل سیکریٹیری صحت حکومت سندھ ڈاکٹر شیرین ناریجو نے ریکٹ بینکزر کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ ، فہد اشرف اور پلان انٹرنیشنل کے نمائندے عاصم سلیم کے ہمراہ ڈینگی سے پاک پاکستان مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔ اس مہم کا مقصد پاکستان کو ڈینگی سے پاک کرنا ہے۔ یہ اعلان کراچی میں ایک پریس بریفنگ کے دوران کیا گیا جہاں ان اقدامات پر روشنی ڈالی گئی جن پر عمل در آمد کی بدولت ڈینگی کے مرض میں کمی لائی جا سکتی ہے۔
ڈینگی کے مرض میں برسات کے موسم کے بعد اضافہ ہوتا ہے کیونکہ جگہ جگہ کھڑا پانی مچھروں کی افزائش کا باعث بنتا ہے۔اس سال صوبائی حکومتیں وقت سے پہلے ہی احتیاطی تدابیر پر کام کر رہی ہیں تاکہ پاکستان میں ڈینگی کے متاثر ین کی تعداد میں کمی لائی جاسکے۔ صرف سال 2015 میں ہی سندھ میں 3,692 ڈینگی کے کیسز سامنے آئے جبکہ خیبر پختونخواہ اور پنجاب میں اس مرض کے متاثرین کی تعداد بالترتیب 1,397 اور 4,281 رہی ۔ڈینگی کے کیسز شہروں کے ساتھ ساتھ دیہی علاوقوں سے بھی سامنے آئے۔
اس موقع پراسپیشل سیکریٹیری صحت، حکومت سندھ ڈاکٹر شیرین ناریجو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا،
" حکومت سندھ پہلے سے ڈینگی کی روک تھام اور کنٹرول پروگرام (dengue prevention and control programme) پر کام کررہی ہے۔ ہم اس سال وقت سے پہلے ہی منصوبہ بندی کرنا چاہتے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنا یا جائے کہ کے عوام کے پاس ڈینگی جیسی بیماریوں سے محفوظ رہنے کے لئے مناسب وسائل موجود ہوں ۔ "
اس مہم کے بارے میں ریکٹ بینکزرکے ڈائریکٹر مارکیٹنگ ، فہد اشرف نے بتایا،
"یہ اقدام کمپنی کے فلسفے 'صحت مند زندگی ، خوشحال گھرانہ' سے ہم آہنگ ہے۔ مورٹین گزشتہ کئی سالوں سے مچھروں سے پھیلنے والی بیماریا ں بالخصوص ڈینگی سے عوام کے تحفظ کے لئے انہیں بااختیار بنانے میں سرگرم رہا ہے۔ اس مرتبہ ہمارا ارادہ ہے کے اس مہم کو ملک بھر میں پھیلائیں اور ڈینگی سے پاک پاکستان کے تصور کو ممکن بنائیں ۔ اس حوالے سے ہم حکومت کے تعاون کو بھرپور انداز سے سراہتے ہیں۔ "
’ ڈینگی سے پاک پاکستان‘ مہم کے تحت پلان انٹرنیشنل پاکستان اور مورٹین پورے پاکستان میں ان ضلعوں اور یونین کاﺅنسلوں کو ہدف بنائیں گے جن کا ڈینگی سے متاثر ہونے کا زیادہ خطر ہ ہے۔ اس مقصد کے لئے بہت سی جدت کی حامل سر گرمیاں ترتیب دی گئی ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ معلومات عوام تک پہنچائی جاسکے۔ یہ سرگرمیاں چار اہم طریقوں کے ذریعے لوگوں میں آگہی پھیلانے پر مرکوز ہوں گی۔ ڈھانپنا (کھلے پانی کے برتن ڈھانپ کر رکھیں اور کھڑے گندے پانی کو ہٹائیں ) ، صفائی (کچرا اور ارد گرد کے ماحول کو صاف کریں)، تحفظ (مچھر کے کاٹنے سے بچاﺅ کے لئے مصنوعات استعمال کریں ) اور تعاون ( ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کریں اور اس رویئے کی حوصلہ افزائی ) ۔ معروف گلوکار راحت فتح علی خان کا گایا ہوا ’ ڈینگی سے پاک پاکستان‘ کا ترانہ بھی اس مہم کا حصہ ہے ۔یہ ترانہ اس مہم کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
ایک تبصرہ شائع کریں