پشاور/ چترال/ گلگت (اردو وائس پاکستان 04 اپریل 2016) گزشتہ 5 دنوں سے ملک کے شمالی علاقوں میں جاری بارشوں سے مرد، خواتین اور بچوں سمیت 71 افراد جان بحق ہوگئے ہیں۔ بے موسم بارشیں تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ بارشوں سے جانی نقصان کے ساتھ ساتھ اربوں روپے کا مالی نقصان بھی ہورہا ہے۔ کئی علاقوں میں بارشوں سے سیلاب آئے ہیں، لینڈ سلائیڈنگ سے راستے منقطع ہوچکے ہیں۔ کئی گھر زمین بوس ہوگئے۔
بارشوں سے خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور کشمیر بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ سینکڑوں مکانات منہدم، کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔ لینڈ سلائیڈنگ سے راستے بند اور ندی نالوں میں سیلاب سے رابطہ پل پانی میں بہہ گئے۔ ملک کی کئی علاقوں میں پن بجلی گھر بھی تباہ ہوگئے ہیں۔ 80 سے زائد دکانے سیلابی ریلوں میں بہہ گئیں۔ گلگلت بلتستان میں 14 اور آزاد کشمیر میں 12 افراد جان بحق ہوگئے ہیں۔
تاہم پرونشل ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی نے 45 اموات کی تصدیق کردی ہے۔ پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ پشاور نے بارشوں کی مزید 24 گھنٹے جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ اور پشاور اور ہزارہ کے لوگوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے کیونکہ بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی وجہ سے بڑے سیلابی ریلہ آنے کا خدشہ ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں