سمارٹ فون سے کان کے انفیکشن کا پتا چلایا جاسکے گا

(اردو وائس ٹیکنالوجی ڈیسک )  کان کے اندر پیدا ہونی والی  بیماریوں کے لئے اگر ڈاکٹر کے پاس جانے کا وقت نہیں تو پریشان مت ہوں، سائنسدانوں نے ایک ایسا آلہ تیار ہے جو کان میں پیدا ہونے والے انفیکشنز کی تشخیص کرسکے گا۔  یومی اور پریٹوریا یونیورسٹی کے ماہرین نے موبائل جیسی ڈیوائس تیار کی ہے جو کان کے اندر پیدا ہونے والی سوزش کا پتا چلا سکے گی۔ کانوں کے اندر سوزش کا ہونا بچوں اور عمر رسیدہ افراد میں میں پیدا ہونے والی عمومی بیماری ہے۔

الیکٹرونک اوٹوسکوپ پر مشتمل ڈیوائس پر موبائل اسکرین لگا ہوا ہے۔ ڈیوائس میں کیمر نصب ہے جو کان کے بیرونی سمعی کینال اور پردوں اور چھلی کی تصویریں لیتا ہے۔ تصویروں کا موزانہ گزشتہ تصویروں سے کرتاہے اور  سمعی صحت کے بارے میں نتائج بتا دیتا ہے۔ 

اس ڈیوائس کے نتائج کی درستگی کا تناسب 80 فیصد ہے۔



0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی