ٹیٹرا پیک کی 2015 میں شاندار کارکردگی، 7.5 فیصد اضافے سے آمدن 11.5ارب یورو تک پہنچ گئی


لاہور(اُردُو وائس پاکستان 26 اپریل 2016) ٹیٹرا پیک کی آمدن سال 2015 میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 7.5 فیصد اضافے سے 11.5 ارب یورو تک پہنچ گئی ہے۔ اس کی شاندار کارکردگی کے باعث عالمی معیشت میں جاری چیلنجز کے اثرات پر قابو پانے میں مدد ملی۔ کرنسی کے مثبت اثر سے 6.3 فیصد اضافہ ہوا جبکہ کمپنی نے سروسز اور پروسیسنگ کے شعبوں میں مستحکم ترقی رپورٹ کی جبکہ پیکیجنگ سیلز میں معمولی شرح سے اضافہ ہوا۔ 

ٹیٹرا پیک کے پریذیڈنٹ اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈینس جانسن نے بتایا، "ہماری دو بڑی مارکیٹیں چین اور برازیل میں سست روی اور دیگر ممالک میں سیاسی و معاشی واقعات کے باوجود نمایاں طور پر بھرپور سیلز کے ساتھ ہم نے دونوں شعبوں پروسیسنگ اور پیکیجنگ میں ترقی جاری رکھی ہے۔ یہ شاندار کارکردگی ہماری حکمت عملی میں استحکام، ہماری افرادی قوت کا عزم اور ہمارے صارفین کے مسلسل تعاون کی عکاسی کرتی ہے۔

سال 2015 میں پیکیجنگ خدمات سے مجموعی طور پر 10.1 ارب یورو کی آمدن ہوئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.4 فیصد زیادہ ہے، بالخصوص ٹیکنیکل سروس میں مستحکم ترقی ہوئی ہے۔ عالمی معاشی صورتحال میں درپیش زیادہ چیلنجز کے باوجود پیکیجنگ میٹریل کی سیلز قدرے زیادہ رہیں اور سال 2014 میں 180 ارب ڈبوں کے مقابلے میں سال 2015 میں 184 ارب ڈبے فروخت ہوئے۔ 

حالیہ برسوں میں فوڈ اور بیوریجز کمپنیاں اپنی مصنوعات کو حریفوں سے ممتاز کرنے کے لئے مختلف طریقے اختیار کر رہی ہیں۔ اس ضمن میں نئی شکلیں، نیا مٹیریل اور بہتر افادیت متعارف کرانے کے ساتھ ٹیٹرا پیک اس بدلتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے قابل ہوچکی ہے۔ سال 2015 کے دوران تقریبا 40 فیصد فراہم کئے گئے پیکجز جدید فارمیٹ کے مطابق تھے اور یہ سال 2010 کے مقابلے میں 27 فیصد زائد ہے۔ 

پروسیسنگ کے شعبے میں سال 2015 میں آمدن 1.7 ارب یوروز تک پہنچ گئی اور یہ ٹیٹرا پیک کی تاریخ میں بلند ترین آمدن ہے۔ جغرافیائی طور پر کمپنی کے ان پانچوں حصوں کی دو بڑے خطوں یعنی چین اور مشرق وسطیٰ و افریقہ میں ترقی کی شرح دوہرے ہندسے میں پہنچ گئی۔ ٹیکنیکل سیلز اور سروس ریونیو کی پروسیسنگ گزشتہ سال کے مقابلے میں 17 فیصد اضافے سے خصوصی طور پر مستحکم رہی۔ 

نئی کٹیگریوں میں مستحکم ترقی کے ساتھ سروسز کی آمدن پیکیجنگ اور پروسیسنگ کی خدمات کے ملاپ سے سال 2015 میں 1.2 ارب یورو تک پہنچ گئی ہے۔ یہاں ترقی میں اضافے کی توقع ہے کیونکہ کمپنی اپنی مصنوعات میں وسعت لارہی ہے۔ ٹیٹرا پیک کی 10 فیصد سے زائد مجموعی آمدن سروسز کی ہیں۔ 

ٹیٹرا پیک نے 2015 میں اہم جدتیں متعارف کرائیں۔ جیسے ٹیٹرا ریکس بایو بیسڈ (Tetra Rex® Bio-based)، یہ دنیا کا پہلا مکمل طور پر دوبارہ قابل استعمال پیکیج ہے۔ ٹیٹرا پیک ای تھری (Tetra Pak® E3) فلنگ مشین پلیٹ فارم ہے ، جس میں الیکٹران بیم استعمال کی جاتی ہیں تاکہ 

پیکیجنگ مٹیریل اچھی طرح صاف ہوجائے، یہ انڈسٹری میں پہلی بار متعارف ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ دنیا کی سب سے زیادہ گنجائش کی حامل آئس کریم الگ کرنے کی صلاحیت ہے۔ مزید برآں ، پوڈر سے مائع ڈیری پیداوار کے لئے ون اسٹیپ پروسیسنگ ٹیکنالوجی ہے جو اس سے قبل صرف خام دودھ سے پیداوار کے لئے دستیاب تھی۔ 

ٹیٹرا پیک کے اس طرح کی تمام جدتوں کے ساتھ یہ نئی مصنوعات اور ٹیکنالجیز صارف کے کاروبار کے لئے مددگار ہیں۔ چاہے انہیں نئے آرڈرز حاصل کرنے میں معاونت کا معاملہ ہو، مسابقت میں اپنی مصنوعات کو ممتاز بنانا ہو، ماحولیاتی کارکردگی میں بہتری لانا ہو یا آپریشنل لاگت میں کمی کرنی ہو۔ 

اس سال کمپنی نے صارفین کے ساتھ کام کرنے کا نیا طریقہ متعارف کرایا ہے۔ اپنے نئے مارکیٹنگ سروسز پروگرام کے ساتھ ٹیٹرا پیک نے صارفین کے ساتھ شراکت میں اضافہ کیا ہے تاکہ اپنی پروسیسنگ، پیکیجنگ اور سروس خدمات کے وسیع پورٹ فولیو کے ذریعے صارفین کے لئے مخصوص مصنوعات تیار کی جائیں۔ 

سال 2016 اور مستقبل کے امکانات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈینس جانسن نے کہا ، "ہماری 2020 حکمت عملی میں اس سال کی کارکردگی اہم ہے۔ پانچ سال قبل جب ہم نے اس حکمت عملی پر کام شروع کیا تو ہم مستحکم اور زیادہ پیداوار کے حامل ہوئے، مضبوط اور وسیع پروڈکٹ پورٹ فولیو اور صارف کی اہمیت پر بھرپور توجہ کے ساتھ ہمیں ترقی کے لئے بہتر پلیٹ فارم حاصل ہوا ۔ مستقبل میں ہمیں یقین ہے کہ ہم اپنا کاروبار مہارت سے چلانے، پروڈکٹ اور خدمات میں جدت لانے پر توجہ مرکوز رکھیں گے اور ہم جو اقدامات لیں ان کو صارفین کے سامنے نمایاں کریں گے ۔ "

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی